سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد ادریس عباسی نے ناظم اعلیٰ زراعت و لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان کے ہمراہ ہڑامہ نرسری کا دورہ کیا۔

سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد ادریس عباسی نے ناظم اعلیٰ زراعت و لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان کے ہمراہ ہڑامہ نرسری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فروٹ اینڈ ویجیٹیبل اسپیشلسٹ ڈاکٹر طارق سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر TARU ملک محمد عامر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ضلع مظفرآباد راجہ ظہیر اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر خوش بخت زاہد، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر سید غلام مرتضیٰ گیلانی، پبلسٹی آفیسر سندس سلیم، ریسرچ آفیسر ثمرہ عباسی اور متعلقہ فیلڈ عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔اس موقع پر ریسرچ آفیسر ثمرہ عباسی نے سیکرٹری زراعت کو نرسری میں جاری مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران سیکرٹری زراعت نے نرسری میں موجود مختلف اقسام کے پھل دار پودہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور پودوں کی صحت، نشوونما اور دیکھ بھال کے انتظامات پر زور دیا۔ سیکرٹری زراعت نے نرسری ہڑامہ میں جاری سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زراعت کے فروغ میں اس کے کردار کو سراہا۔سیکرٹری زراعت نے نرسری کے احاطہ میں زیتون کا پودا بھی لگایا اور زیتون کی کاشت کے فروغ کو علاقے کی زرعی ترقی اور کسانوں کی معاشی بہتری کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ معیاری پودوں کی تیاری کو مزید بہتر بنایا جائے اور کسانوں کو جدید زرعی سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے

Share This Post

More To Explore