چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان (چئیرمین سپریم جوڈیشل کونسل) کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان (چئیرمین سپریم جوڈیشل کونسل) کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اور چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار لیاقت حسین نے بطور اراکین سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز اللہ تبارک و تعالیٰ کے پاک نام سے کرتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ نے ایجنڈا پیش کیا۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر (چئیرمین سپریم جوڈیشل کونسل ) نے جسٹس رضا علی خان اور جسٹس سردار لیاقت حسین کو اجلاس میں خوش آمدید کہا اور انہیں سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔ ۔ اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے قواعد برائے کارروائی بسلسلہ انکوائری کا معاملہ سرفہرست زیر غور لایا گیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اجلاس کو بتایا کہ قواعد کی تدوین سے متعلق کمیٹی سابق سینئر جج سپریم کورٹ کی سربراہی میں قائم تھی جو اپنے عہدہ کی مدت کی تکمیل پر ریٹائر ہو چکے ہیں۔ تا حال قواعد کی تدوین کا کام مکمل نہیں ہو سکا۔ چئیرمین سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان کو سپریم جوڈیشل کونسل کے کے قواعد کی تدوین کے سلسلہ میں کمیٹی کا چئیرمین مقرر کر دیا۔ اس کمیٹی کے ممبران بدستور رجسٹرار سپریم کورٹ اور سیکرٹری قانون رہیں گے ۔ آخر میں چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے ایک بار پھر سے اراکین سپریم جوٖڈیشل کونسل کاشکریہ ادا کرتے ہوئے اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔

Share This Post

More To Explore