آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے یہ وضاحت کی ہے کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی کاوشوں سے آزاد کشمیر کے شہریوں کو آمدہ الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ کے حصول کی سہولت ان کے گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے ضمن میں نادرا کی جانب سے 01 جنوری تا 27 فروری 2026 تک آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینز کی روانگی کا شیڈول نادرا کا از خود مرتب کردہ ہے جبکہ اس ضمن میں دیگر علاقوں تک بھی یہ سہولت فراہم کرنے کا عمل جلد مرحلہ وار مکمل کیے جانے کے لئے الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر نادرا حکام سے مسلسل رابطہ میں ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
