آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے موتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم لیگ ن کے چییرمین راجہ ظفر الحق کی عیادت کی ۔ا

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے موتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم لیگ ن کے چییرمین راجہ ظفر الحق کی عیادت کی ۔انہوں نے راجہ ظفر الحق کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما امتیاز شاہد راٹھور ،راجہ عبدلقیوم راٹھور، ملک راحیل، پریس سیکرٹری آصف راٹھور ،راجہ اذان راٹھور بھی موجود تھے۔

راجہ ظفر الحق نے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ آپکے خاندان کے ساتھ میرا پراناتعلق ہے جس طرح سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور نے عام آدمی کی آواز بن کر عوام کی خدمت کی مجھے یقین ہے کہ آپ انکے مشن کو جاری رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے۔ کشمیر کے موجودہ حالات میں حکومت سنبھالنا کوئی آسان کام نہیں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تو اللہ آپکی ہر جگہ مدد فرمائے گا۔ وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مختلف سیاسی نظریات ہونے کے باوجود آپکا راٹھور صاحب کے ساتھ تعلق رہا ہم ممتاز حسین راٹھور کی لیگیسی کو لیکر چل رہے ہیں ہمارے دلوں میں آپ کے لئے وہی عقیدت و محبت ہے جو ممتاز حسین راٹھور کے ساتھ ہے سیاست و نظریات اپنی جگہ لیکن ہمیں یقین ہے کہ آپکی شفقت اور رہنمائی ہر جگہ ہمیں ماضی کی طرح ملتی رہے گی۔ پارٹی قیادت نے مجھے نامزد کیا تو میں نے لوگوں کو آنرشپ دی۔ اور عام عوام کے لئے پی ایم ہاؤس، پی ایم سیکریٹریت بیوروکریسی کے دروازے عام عوام کے لئے کھول دئیے آج ایک عام آدمی بھی وزیر آعظم کے دفتر میں پہنچ کر اپنا مسئلہ بیان کرتا ہے اور ہم عوام کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں

Share This Post

More To Explore