وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے غیر جریدہ فنی ملازمین محکمہ برقیات کے وفد نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو محکمہ کے فنی ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے وزیراعظم کو محکمہ برقیات میں سٹاف کی کمی، سروس رولز سٹریکچر، واپڈا طرز مراعات /الا وئنسز، کو ٹہ وائلیشن کے کیسز بارے آگاہ کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے غیر جریدہ فنی ملازمین کے وفد کو ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔وفد میں اسد علی نقوی ، احتشام الحق جنجوعہ ، زین العابدین گردیزی ، حامد علی راٹھور، سردارآزادخان، ذوالفقار احمد اعوان شامل تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
