وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتازراٹھور سے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کی قیادت میں جہلم ویلی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتازراٹھور سے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کی قیادت میں جہلم ویلی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم آزادکشمیر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں جہلم ویلی میں یونیورسٹی کیمپس کے لیے جگہ کی الاٹمنٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ وفد نے وزیراعظم کو ماڈل سائنس کالج سمیت دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی، گذشتہ چار پانچ سالوں میں پیدا ہونے والی بد اعتمادی کی فضاء کو ختم کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کی حکومت دن رات کام کررہی ہے، ہماری حکومت کے قیام کو ابھی چند ہفتے ہوئے ہیں لیکن آزادکشمیر میں اس عوامی حکومت کے اثرات ہر جگہ دیکھے جا سکتے ہیں۔ ریاست میں ہیجانی کیفیت ختم ہو چکی ہے ہم نے کم وقت میں اہم کام کرنے ہیں اور لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت سیاست سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کررہی ہے۔ قبل ازیں وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ جہلم ویلی حلقہ چھ گزشتہ دو دھائیوں سے محرومیوں کا شکار ہے۔ حلقہ کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے جہلم ویلی کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ضروری ہے۔ جہلم ویلی کے وفد نے وزیراعظم کو دورہ جہلم ویلی کی دعوت بھی دی جو کہ وزیراعظم نے قبول کر لی۔ وزیراعظم 21 جنوری کو جہلم ویلی کا دورہ کریں گے۔

Share This Post

More To Explore