وزیر خزانہ وانلینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید سے اکاونٹنٹ جنرل حسن مسعود نے ملاقات کی۔ملاقات میں اکاونٹنٹ جنرل نے وزیر خزانہ کو محکمانہ کارگردگی پر بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ وانلینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید سے اکاونٹنٹ جنرل حسن مسعود نے ملاقات کی۔ملاقات میں اکاونٹنٹ جنرل نے وزیر خزانہ کو محکمانہ کارگردگی پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں محکمانہ امور، اخراجات کی شفافیت اور آمدن و بجٹ کے استعمال سے متعلق امور پر جامع گفتگو کی گئی۔ اکاؤنٹنٹ جنرل نے محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، آڈٹ نظام اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ادائیگیوں کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، بروقت اور صاف و شفاف ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے اور پنشنرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شعبوں میں آن لائن ادائیگیوں کے نظام کو نافذ کر کے اس میں موجود پیچیدگیوں کو ختم کیا جائے۔

Share This Post

More To Explore