کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین کی زیر صدارت موسم سرما میں ضلعی ہیڈکوارٹرز سے دور دراز ایریا میں شدید موسمی صورتحال/ برفباری، لینڈسلائیڈنگ کے دوران،ادویات،آٹاو دیگراشیاء خورو نوش کی فراہمی، سٹاک کا جائزہ لینے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنراضلاع مظفرآباد،نیلم و جہلم ویلی،پولیس آفیسران،محکمہ شاہرات،محکمہ صحت عامہ،محکمہ خوراک،محکمہ برقیات کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔شرکاء اجلاس کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ پر کمشنرمظفرآبادڈویژن چوہدری گفتار حسین نے کہا کہ موسم سرماکے دوران بوجہ برفباری و لینڈسیلائیڈنگ ڈویژن ہذا میں شاہرات کی بندش، بجلی کی ترسیل متاثرہونے کے قوی امکانات موجود ہوتے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے مشینری و عملہ کی بروقت دستیابی کے علاوہ اشیاء خور و نوش بالخصوص آٹا و ادویات کی عوام الناس کو فراہمی کو یقینی بنایا جائے نیز بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو بہترسہولیات مہیا کی جاسکیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
