ضلع قاضی مظفرآباد قاضی محفوظ احمد خان کی ریٹائرمنٹ پر ضلعی عدلیہ مظفرآباد ڈویژن کی جانب سے انکے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین، سیکرٹری زراعت حکومت آزادکشمیر محمد ادریس عباسی، چیئرمین سروس ٹریبونل چوہدری محمد سجاد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فاروق محمود، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد غضنفر خان، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل خان، چیئرمین انوائرمنٹل ٹریبونل و انوائرمنٹل ٹریبونل راشد نسیم ، رجسٹرار ہائیکورٹ سمیت ضلعی عدلیہ کے ججز صاحبان اور قاضی صاحبان نے شرکت کی۔ مقررین نے عدلیہ کے لیے شاندار خدمات پر قاضی محفوظ احمد خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین نے کہا کہ قاضی محفوظ احمد نے نہ صرف عدلیہ بلکہ تحقیق کے شعبے میں بھی گراں قدر خدمات انجام دیں اور شاعری میں بھی نام بنایا ۔ قاضی صاحب نے اسلامک یونیورسٹی میں بھی خدمات دیں جو کہ باعث اعزاز ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپنی عدلیہ بالخصوص قاضی صاحبان کے لیے جو بہتر سے بہتر ہوا کریں گے۔ آزادکشمیر کی عدلیہ میں بہترین ججز اور قاضی صاحبان ہیں۔ انہوں نے 36 سالہ بہترین سروس پر قاضی محفوظ احمد خان کو مبارکباد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائر ہونے والےقاضی محفوظ احمد خان نے کہا کہ دوران سروس مخلص دوستوں کی رفاقت میسر رہی۔ تکمیل ملازمت کے بعد محبت بھری مجالس کی کمی محسوس کروں گا۔ چیف جسٹس نے ہمیشہ رہنمائی اور شفقت کی جس پر انکا شکرگزار ہوں۔سیکرٹری زراعت لائیوسٹاک و اسما محمد ادریس عباسی نے کہا کہ قاضی محفوظ احمد خان سے علم برداشت اور عاجزی سیکھی۔ انہوں نےکہا کہ جوڈیشل آفیسران محنت لگن پیار محبت اور سمجھداری سے سروس کرتے ہیں۔ قاضی محفوظ احمد نے بہترین تحقیق کی ہے۔چئیرمین سروس ٹریبونل چوہدری سجاد شریف نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے بہترین سروس کی تکمیل پر قاضی محفوظ احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار غضنفر خان نے کہا کہ قاضی محفوظ احمد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، انکی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہیگی۔ تقریب کے اختتام پر چیف جسٹس ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ مظفرآباد ڈویژن کی جانب سے ریٹائر ہونے والے قاضی محفوظ احمد خان کو تحائف بھی دیے گئے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
