وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض کے اعزاز میں امیدوار قانون ساز اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے رہنما ملک باسط اعوان اور ان کے بہنوئی ملک رحیم الدین نعیم کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ ملک باسط شریف اعوان نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا پرتپاک استقبال کیا ۔ظہرانے کے موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر اور ملک باسط شریف اعوان کے درمیان سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عوامی مسائل اور پارٹی تنظیمی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر حلقہ کی سیاسی شخصیات کے علاوہ کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری مختار حسین ، ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سید ممتاز کاظمی، ڈپٹی کمشنر پونچھ سردار عمر فاروق، سئنیر سپرنٹینڈنٹ پولیس پونچھ خاور علی شوکت،پریس سیکرٹری آصف علی راٹھور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباسپور عثمان ثارم بھی موجود تھے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
