محکمہ زراعت کی جانب سے آرگینک گروورز فارم پرسچہ میں آرچرڈ مینجمنٹ کا کام مکمل۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر فیصل رحیم، ہارٹیکلچر آفیسر سید غلام مرتضٰی گیلانی اور زراعت آفیسر جاوید احمد خان نے اپنی نگرانی میں آرچرڈ مینجمنٹ کا کام مکمل کروایا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت آزاد جموں و کشمیر کے زیراہتمام آرگینک گرورز فارم پرسچہ میں پھلدار باغات کی آرچرڈ مینجمنٹ کا کام گزشتہ روز کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ اس سرگرمی کے دوران پھلدار درختوں کی شاخ تراشی کی گئی، جبکہ بوڈو پیسٹ اور ونٹر آئل کا سپرے بھی کیا گیا تاکہ درختوں کو بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ فارم پر موجود روایتی پودوں جن میں زیتون، امرود، آڑو، خوبانی، آلوبخارہ اور ناشپاتی کے باغات شامل ہیں کی مکمل مینجمنٹ عمل میں لائی گئی جبکہ فارم پر موجود نئے پودوں ایووکاڈو، کیوی، پائن ایپل، لیچی، ڈریگن فرورٹ، بیری اپیل وغیرہ کے حوالہ سے بھی زمینداروان کو معاونت فراہم کی گئی۔ محکمہ زراعت کے افسران ڈاکٹر فیصل رحیم، سید غلام مرتضٰی گیلانی اور جاوید احمد خان نے اپنی براہِ راست نگرانی میں یہ سارا عمل مکمل کروایا اور زمینداروان کو جدید زرعی تکنیکوں کے بارے میں رہنمائی بھی فراہم کی۔ اس موقع پر افسران نے کہا کہ آرچرڈ مینجمنٹ کا بروقت اور درست طریقے سے کیا جانا پھلوں کی بہتر پیداوار اور درختوں کی صحت کے لیے نہایت اہم ہے۔ مقامی کاشتکاروں نے محکمہ زراعت کی اس عملی معاونت اور رہنمائی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں سے زراعت کے شعبے کو مزید ترقی ملے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
