آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کشمیر جرنلسٹس فورم کے نو منتخب عہدے داران سے ان کے عہدوں کا حلف لے لیا۔

​آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کشمیر جرنلسٹس فورم کے نو منتخب عہدے داران سے ان کے عہدوں کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی یہ پروقار تقریب جموں کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوئی ۔​تقریب میں وزیر حکومت چوہدری رفیق نیر ،سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید ،پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ،،ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس ،پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی ،ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر ،نیشنل پریس کلب کی جنرل سیکرٹری نیر علی ،سردار گلنواز خالق ،سابق مشیر مرتضی درانی ،آر آئی یو جے کے سابق صدر بشارت عباسی ،نومنتخب صدر کشمیر جرنلسٹس فورم سردار عرفان سدوزئی ،سابق صدر خاور نواز راجہ ،پی ایس او صاحبزادہ محمد یونس ،پریس سیکرٹری آصف علی راٹھور ،سابق جنرل سیکرٹری سردار عقیل انجم سمیت فورم کے ممبران نے شرکت کی۔حلف اٹھانے والوں میں کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر سردار عرفان سدوزئی، سینئر نائب صدر اقبال اعوان، نائب صدور سید خالد گردیزی و دانش ارشاد اور سیکرٹری جنرل مقصود منتظر، جوائنٹ سیکرٹریز نثار تبسم و غلام نبی کشمیری، سیکرٹری مالیات عمران اعظم، سیکرٹری اطلاعات علی حسین نقوی اور گورننگ باڈی کے اراکین راجہ خرم، راجہ احسن، ظہور عالم، حسیب چوہدری، قاضی صغیر، فوزیہ علی، سردار ندیم، اللہ داد صدیقی،سردار طلحہ جاوید اور لیاقت مغل شامل تھے۔​اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے،معرکہ حق میں شاندار کامیابی کے بعد مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے،صحافت کا معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے تحریکِ آزادیِ کشمیر کے حوالے سے صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

​وزیراعظم نے کہا کہ حکومت صحافی برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ ہماری حکومت میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کرتی ہے اور ہم تنقید کو اصلاح کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہیں۔ صحافیوں کو کام کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔جموں کشمیر ہاؤس آباد ہوا وہ سکوت ٹوٹا مایوسی ختم ہوئی اور جمود ٹوٹا ،ریاست کے اندر ایک ہیجانی کیفیت تھی یہ بھاری ذمہ داری مجھ پر عائد ہوئی کہ میں نے اس سیاسی جمود کو توڑا ۔ہم نے سات ماہ میں ڈیلیور کرنا ہے ایک ماہ ہو چکا ہم نے کام کر کے دکھایا ہے سیاست مر چکی تھی اللہ کے فضل سے میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ سیاست ژندہ ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا جہاں سے تمبر کے ڈنڈے برستے تھے وہاں سے پھول برسے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ایک یقین اور اعتماد ملا ہے جب یہ ذمہ داری مجھے ملی تو یہ ملبہ اٹھانا آسان نہیں تھا مگر ہماری قیادت نے یہ بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاست کی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے کیا ،ایک ماہ کے اندر عوام کا اعتماد بحال کیا وہ منتشر ماحول اور سوچیں جو ماحول پر چھائی ہوئی تھیں انہیں ختم کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔تقسیم اور تفریق کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مسائل لامحدود اور وسائل محدود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود پوری کوشش کر رہے ہیں کہ چیلنجوں کا سامنا کیا جائے دس دنوں کا کام ایک دن میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ہر پہیہ جو جام تھا چل پڑا ہے کابینہ کا اجلاس بھی ہو رہا ہے ،اسمبلی اجلاس بھی ہو رہا ہے بیوروکریسی اپنا کام کر رہی ہے حلقوں میں بھی جا رہے ہیں ۔آپ صحافیوں نے اپنی زندگیاں اس شعبے میں صرف کر دی ہیں ،آج بیانیے کی سیاست ہے جس کا حقیقی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہوتا نام نہاد صحافی اور پرفیشنل صحافی میں فرق روا رکھا جانا چاہیے ،پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے میڈیا اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے مسائل کو بتدریج حل کریں گے ۔سپاسنامے میں کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے جو حل نہیں ہو سکتا ،آپ کے ساتھ ملکر معاملات کو حل کریں گے ،ایک انسانی جسم جتنا کام کر سکتا ہوں اور ایک ذہن جو سوچ سکتا ہے وہ کر رہے ہیں ،ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں آپ کے ساتھ ملکر سارے معاملات طے کریں گے آپ کے ذریعے نیشنل میڈیا پر ہماری آواز پہنچتی ہے ، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو مایوسی تھی وہ دور ہوئی ہے معرکہ حق میں کامیابی کے بعد مسئلہ کشمیر پھر سے ژندہ ہو گیا وائٹ ہاؤس سے بھی آ سے متعلق بیان آ رہے ہیں۔تقریب سے ہی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے خطاب کیا ۔نو منتخب صدر سردار عرفان سدوزئی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فورم کشمیری صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ انہوں نے وزیراعظم کو صحافیوں کو درپیش حالیہ مسائل سے بھی آگاہ کیا، ۔سابق صدر خاور نواز راجہ ، سابق جنرل سیکرٹری سردار انجم عقیل،نیشنل پریس کلب کی جنرل سیکرٹری نیر علی ،سردار شوکت محمود،شہزاد راٹھور، نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔تقریب کی نظامت کے فرائض فورم کے نومنتخب جنرل سیکرٹری مقصود منتظر نے انجام دئیے ۔سیکرٹری مالیات سردار عمران اعظم نے سپاسنامہ پیش کیا ۔فورم کے ممبر اللہ داد صدیقی نے نظم پیش کی

Share This Post

More To Explore