سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس چوہدری عبد الرحمن کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیو انڈسٹریل ایریا فرزانہ بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل زاہد گیلانی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ کاشف لطیف خان کا کوالٹی کنٹرول لیب میر پور کا دورہ۔

سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس چوہدری عبد الرحمن کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیو انڈسٹریل ایریا فرزانہ بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل زاہد گیلانی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ کاشف لطیف خان کا کوالٹی کنٹرول لیب میر پور کا دورہ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس راجہ کاشف لطیف خان نے لیب کے مختلف سیکشن پر بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ اور ناپ تول کی کمی کے سدباب کے لیے وفاقی وزرات سائنس وٹیکنالوجی کی ہدایت پر متذکرہ لیب کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد آزاد کشمیر کے صارفین کو معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور ناپ تول میں کمی کا سدباب ہے۔ لیب جدید ترین آلات سے مزین ہے اور پاکستان کی دیگر لیب کے مقابلے میں جدید ترین ہے ۔ محترمہ فرزانہ بشیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے فوری طور پر لیب کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے کا عزم کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ لیب کو فنکشنل کرنے کے لیے جلد حکام بالا کو تحریک کر دی جائے گی

Share This Post

More To Explore