اسلام آباد میں تین روزہ گرینڈ نیشنل اولیو گالا ایف نائن پارک میں اتوار کو اختتام پذیر ہو گیا۔ منتظمین کے مطابق تقریباً پچیس ہزار افراد نے گالا میں شرکت کی اور زیتون، زیتون کے تیل اور اس سے تیار مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔گالا میں ملک بھر سے زیتون کے شعبے سے وابستہ ایک سو پچاس سے زائد اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی جن میں کسان، ماہرین اور صنعت کے نمائندے شامل تھے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر سے آئے ہوئے اسٹالز میں زیتون کا تیل، کاسمیٹکس اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات پیش کی گئیں۔ محکمہ زراعت سے فروغ زیتون پراجیکٹ کے انچارج ڈاکٹر فیصل رحیم نے ہمراہ پراجیکٹ سٹاف آزاد جموں کشمیر کے زیتون کے باغبانوں کی زیتون سے بنی پراڈکٹس اور تیل کو نمائش کے لیے پیش کرتے ہوئے شرکاء کو ریاست میں فروغ زیتون بارے معلومات مہیا کی۔ تقریب میں سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد ادریس عباسی نے شرکت کی اور وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کے ہمراہ مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ رانا تنویر حسین نے کشمیر کے زیتون کے تیل کی معیاری برانڈنگ اور بہترین معیار کی بھی تعریف کی نیز رانا تنویر حسین نے کشمیری اخروٹ کے ذائقے کو بے حد سراہا۔ ڈاکٹر محمد ادریس عباسی نے کہا کہ گرینڈ نیشنل اولیو گالا جیسے پروگرام زیتون کے شعبے کو مضبوط بنانے اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ریاست میں بھی مستقبل میں زیتون سے بنی اجناس کی نمائش منعقد کی جائیں گی تاکہ مقامی کسان اس میں بھرپور شرکت کر سکیں۔ حکومت آزاد جموں و کشمیر اپنے باغبانوں کو معیاری پودے اور جدید تیل کشید کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔پاکستان اور AJ&K میں زیتون کے تیل کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور زیتون کو ایک اہم اور منافع بخش فصل کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
