سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس کی چوہدری عبد الرحمن کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ظہیر مختار،, ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد گیلانی, اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ کاشف لطیف اور اسسٹنٹ انجینئر راجہ وسیم افضل نے سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین نوید اقبال شیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کسٹم آفیسر ان چوہدری عدیل قربان، شہریار احمداور جنید جاویدبھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ شیخ نوید اقبال نے سیالکوٹ ڈرائی پورٹ کے ارتقاء پر مکمل بریفنگ دی اور آزاد کشمیر میں ڈرائی پورٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ڈرائی پورٹ نے ارتقاء کا سفر محض چند کنال سے شروع کیا اور اج اس کا شمار پاکستان کی کامیاب ترین ڈرائی پورٹس میں ہوتاہے۔ آزاد کشمیر میں ڈرائی پورٹ کے قیام سے نہ صرف ریاست میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ ریاست کے بیرون ملک مقیم شہر یوں کو بھی لوکل سطح پر سہولیات میسر آئیں گی۔ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ظہیر مختار نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت بالخصوص چوہدری قاسم مجید وزیر خزانہ انلینڈ ریونیو اور فہد یعقوب مشیر وزیر صنعت و تجارت ریاست کی معاشی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر ر ہے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
