آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر عزادار کاظمی کو مختلف امور پر اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے ہدایات جاری کیں ۔سید عزادار حسین کاظمی نے انہیں یہ ذمہ داریاں سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس اعتماد پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کی پالیسیوں اور وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق اپنی تمام ذمہ داریاں اپنی بھرپور صلاحیت ، پوری محنت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
