آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر کی جانب سے پیش کردہ توجه ولا ؤ نوٹس میں کہا گیا

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر کی جانب سے پیش کردہ توجه ولا ؤ نوٹس میں کہا گیا کہ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول شاہکوٹ تحصیل اٹھمقام ضلع نیلم کی نئی عمارت تعمیر ہونے کے بعد سکول نئی عمارت میں منتقل ہو گیا۔ پرانی عمارت راتوں رات غائب ہو چکی ہے۔ حکومت کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ اس امر کی تحقیقات کروائیں جائیں کہ عمارت میں دیودار، کائل کی لاکھوں کی لکڑی و چادریں، چھت سامان، فرنیچر ، پتھر موقع پر موجود نہیں ہیں۔ حکومت وضاحت کرے۔

ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم کی جانب سے پیش کردہ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آجکل آزاد کشمیر میں بالعموم اور راولا کوٹ /پونچھ میں بالخصوص بجلی کی شدید قلت روز بروز سنگین صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے ۔ عوام کو روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ۔ جس کے باعث معاملات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے، کاروباری سرگرمیاں ،ہسپتال اور گھر یلو صارفین شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہاکہ توجہ طلب نوٹس کے ذریعے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہیں کہ راولا کوٹ / پونچھ میں بجلی کی قلت کے اس سنگین مسئلے کا فوری اور مستقل بنیادوں پر حل نکالا جائے اور عوام کو بلا تعطل اور معیاری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ممبر اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوے کہا کہ میری تحریک پر ایوان میں پیش کردہ توجہ دلاؤ نوٹس کی روشنی میں آبپاشی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔خصوصی کمیٹی کے تحت متعدد اجلاس بھی ہوئے اور کمیٹی نے اپنی سفارشات بھی فائنل کر دی تھیں کہ اس دوران آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے باعث کمیٹی کی سفارشات ابھی پیش نہیں کی جاسکیں ۔ محکمہ آبپاشی آزاد کشمیر میں فیڈرل گورنمنٹ کے تعاون سے پراجیکٹ” نیشنل پروگرام فار امپرومنٹ آف واٹرکورس “ترقیاتی سکیم چل رہی تھی جو کہ جون 2024 ء میں فیڈرل PSDP سے حذف کر دی گئی ۔ جس کی وجہ سے زمینداروں کے بقایا جات کے علاوہ پراجیکٹ میں کام کرنے والے 98 ملازمین جن کی مدت ملازمت 20 سال سے زائد اور Overage ہو چکے ہیں اور ملازمت سے بھی Temporary Lay Off کر دیئے گئے ۔ پراجیکٹ کے اختتام کی وجہ سے نہ صرف آزاد کشمیر کے زمینداران کو مشکلات در پیش آئیں گی ، وہاں پر سکیم کے تحت تقریبا 98 ملازمین کے چولہے بھی بجھ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس معاملہ میں کمیٹی کی سفارشات ایوان میں پیش کی جائیں بصورت دیگر معاملہ کمیٹی کے سپر د کیا جائے۔ممبر اسمبلی سردار عامر الطا ف کی جانب سے پیش کردہ توجہ دلاؤنوٹس میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر میں بالعموم پونچھ ڈویژن میں بالخصوص انٹرنیٹ و کال سروس شدید متاثر ہے۔ جس کے باعث طلباء تعلیمی ادارے، تاجر برادری ، سرکاری دفاتر اور عام شہری شد ید مشکلات کا شکار ہیں ۔ آن لائن تعلیم ، کاروباری سرگرمیاں اور سرکاری امور بہت بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ جو کہ اس ڈیجیٹل دور میں ایک مین مسئلہ ہے۔لہذا اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور پونچھ ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس کو بہتر، مستحکم اور معیاری بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدام کریں۔

مظفرآباد( پی آئی ڈی)16دسمبر2025

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ایوان میں آزاد پتن ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد ، مولانا لعل محمد بانیاں ، 16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور سمیت دیگر فوت شدگان کے بلندی درجات اور صدرریاست بیرسٹرسلطان محمو دچوہدری، سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید، وزیر حکومت سردارفہیم اخترربانی کے بھائی، رکن اسمبلی عبدالماجد خان کے بھائی کی صحت یابی کے لیے وزیر پی ڈی او چوہدری محمد رشید نے فاتحہ خوانی کروائی۔

آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس کے دوران ممبر اسمبلی عبدالماجد خان نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے اس مقدس ایوان اور اراکین اسمبلی کی اخبارات اور سوشل میڈیا پر تضحیک کی جارہی ہے ، ہم Holy Cow تو نہیں، تنقید ضرور کی جاے ۔ گالم گلوچ ،تضحیک آمیز جملے دھمکیوں کو روکا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اراکین کا استحقاق مجروح ہوا ہے توملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جاے ۔ عبدالماجد خان کی تحریک استحقاق کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سپیکر نےاس تحریک کو استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا۔

مظفرآباد( پی آئی ڈی)16دسمبر2025

وزیرمواصلات و تعمیرات عامہ سردارضیاء القمر نے کہا ہے کہ باغ میں شدید بارشوں سے متاثرہ بجلی کے ٹاور کو بحال کرنے کیلئے دن رات کام جاری ہے ، ٹاور کو کھڑا کرنے کے لیے تکنیکی طور پر 60 فٹ کھدائی درکار ہے جس پر دو شفٹوں میں کام جاری ہے ۔ 25دسمبر2025تک اس بجلی کے ٹاور کو فعال کر دیا جاے گا جس سے باغ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی کا مسئلہ حل ہو جاے گا۔انہوں نے کہاکہ ٹاور کو فعال کرنے کے لیے 22دسمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر ہے لیکن ہم نے متعلقہ کام کرنے والی فرم کو 3 روز اضافی دیے ہیں تاکہ اگر کوئی کمی بیشی ہے تووہ بھی ون گو میں 25 دسمبر تک پوری ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قانون سازاسمبلی کے اجلاس کے دوران صدر جموں وکشمیر پیپلزپارٹی ممبراسمبلی سردارحسن ابراہیم کی جانب سے بجلی کی سپلائی کے حوالے سے پیش کردہ توجہ دلاو نوٹس پر گفتگو کرتے ہوے کیا۔

مظفرآباد( پی آئی ڈی)16دسمبر2025

آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ممبراسمبلی خواجہ فاروق احمد کے سوال پر وزیرجنگلات سردارجاوید ایوب نے ایون کو بتایاکہ لکڑی کی ترسیل حکومتی پالیسی کے تحت جاری ہے۔ ٹی ڈی کوٹہ پر تحت ضابطہ عمل ہورہا ہے۔لکڑی سمگلنگ پر کتنے افراد کو سزائیں ہوئیں اس حوالے سے تفصیل آئند ہ اجلاس کے دوران ایوان میں پیش کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے جنگلات سے لکڑی کی نکاسی، ٹرانسپورٹ اور سیل /فروخت پر حکومت کی جانب سے مکمل پابندی عائد تھی۔ پابندی ختم ہونے کے بعد سیل اینڈ ڈپورولز 2024 منظور ہوئے۔ جس کے بعد بروئے فاریسٹ آرڈر نمبر 31 بابت سال 25-2024 مجریہ زیر نمبر 89-175 مورخہ04-12-2024 کمرشل و لوکل فروختگی لکڑی کے نئے انراخ مقرر ہوئے ہیں۔ اب کمرشل و لوکل صارفین کے لئے لکڑی کی اجرا ئیگی کے لئے اخبار میں اشتہار دیا جا کر لکڑی کی فروختگی/ا جر ائیگی کی کارروائی متعلقہ ڈویژن سے شروع ہو چکی ہے۔ اب ووڈ انڈسٹری / کارخانہ داران کو کمرشل اور لوکل صارفین کو لکڑی حاصل کرنے کے لئے دستیاب ہوگی۔انہوں نے ایوان کو بتایاکہ T.D کوٹہ ڈویژن وائز مقرر کیا جا کر مستحقین کو تحت قواعد لکڑی دی جارہی ہے۔مستحقین کے علاوہ لکڑی کسی شخص کو نہیں دی گئی جو قواعد کے تحت شرائط پر پورا اترتا ہے وہی T.D کوٹہ کی لکڑی حاصل کرتا ہے۔ مروجہ قواعد کے مطابق T.D کوٹہ صرف مقامی اشخاص /زمینداران کو ہی دیا جاتا ہے کسی غیر مقامی کو یہ استحقاق حاصل نہیں ہے۔ جہاں تک سمگلنگ لکڑی کے ذمہ داران کو سزا دینے کا تعلق ہے جب بھی کوئی لکڑی کسی گاڑی کے ذریعہ یا دیگر کسی بھی طرح سے لکڑی سمگلنگ کرتے پکڑی جائے۔ تحت قواعد گاڑیاں ضبط کر کے جرمانہ وصول کیا جاتا ہے جوسرکاری ملازم قصور وار پایا جائے،کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین محکمانہ کارروائی کی جاتی ہے۔

وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید نے قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر کے سوال پر ایوان کو بتایاکہ بنک آف آزادجموں وکشمیر میں 31.12.2024تک کل بھرتی شدہ ملازمین کی تعداد498ہے۔مورخہ31.12.2024تک آزادکشمیر میں بنک آف آزادجموں وکشمیر کی برانچز کی تعداد87ہے،انہوں نے بنک آف آزادجموں وکشمیر میں ضلع وائز کوٹہ کے مطابق بھرتی شدہ ملازمین کی تفصیل بھی ایوان میں پیش کی۔

ممبر اسمبلی خواجہ فاروق احمد کے سوال پر وزیر قانون و پارلیمانی امور نے ایوان کو بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر ایمپلائز بہبود فنڈ و گروپ انشورنس ترمیمی ایکٹ 2020ء کے تحت 21دسمبر2020ء سے ریٹائرڈ ہونے والے جریدہ آفیسران کو تحت مروجہ پیکج گروپ انشورنس کی ادائیگی ہو رہی ہے۔یہ بات درست ہے بورڈ آف ٹرسٹیز (جریدہ /غیر جریدہ) نے اپنے مشترکہ اجلاس منعقدہ 10جولائی 2024ء میں گروپ انشورنس کی آمدن و اخراجات میں توازن کی خاطر واجب الادا رقم گروپ انشورنس کو دو اقساط میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کے متذکرہ فیصلہ کی روشنی میں 07/2024تا08/2025 تک 1960ء ریٹائرڈ آفیسران کو گروپ انشورنس پیکج کا 50فیصد بطور قسط اول ادائیگی ہو چکی ہے جبکہ مورخہ 17-09-2025سے بقیہ قسط دوئم کی ادائیگی شروع ہو چکی ہے

مظفرآباد(پی آئی ڈی)16دسمبر2025

سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل بدھ دن 02:00بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Share This Post

More To Explore