وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتازراٹھور نے کہا ہے کہ سب نے ملکر آگے چلنا ہے اسی میں ہم سب کی بہتری اور بقا ہے۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتازراٹھور نے کہا ہے کہ سب نے ملکر آگے چلنا ہے اسی میں ہم سب کی بہتری اور بقا ہے۔ ہر چیز کے لیے سڑک اور راستہ بند کرنا مناسب نہیں ۔وفاق سے بجلی کے نظام کی اپگریڈیشن کیلئے 10 ارب روپے ملنا ہیں جونہی فنڈز ملیں گے بجلی کے نظام کو اپ گریڈ کرینگے ۔ راولاکوٹ میں بجلی سپلائی کے معاملے کو 22 دسمبر تک حل کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں توجہ دلاؤنوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور نے کہاکہ ایک سال قبل تک ریاست کی بجلی کی ضرورت 350 میگا واٹ کی تھی لیکن جب سے سستی بجلی ملنا شروع ہوئی ہے ضرورت 600 میگا واٹ سے بھی بڑھ گئی ہے ۔بجلی کا استعمال کئی گنا بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائن ڈیمج ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کو اپ گریڈ کرنے لیے وفاق سے 10 ارب روپے کا پیکج لے رہے ہیں جونہی فنڈز فراہم ہوتے ہیں تو بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کو اپ گریڈ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ذمہ داری کا احساس کرتے ہوے سستی بجلی کی صورت میں جو سہولت ہمیں پاکستان نے دی ہے اسکی قدر کرنا ہوگی ۔

Share This Post

More To Explore