وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کھائیگلہ پہنچنے پر تاریخ ساز اور والہانہ استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کھائیگلہ پہنچنے پر تاریخ ساز اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ کھائیگلہ بازار پہنچنے پر کارکنان اور شہریوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر پر گل پاشی کی، انہیں ہار پہنائے گئے اور فلک شگاف نعروں سے ان کا استقبال کیا گیا۔

کھائیگلہ بازار سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ایک بڑی عوامی ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ لایا گیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (پی وائی او) کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے استقبال کے دوران نوجوان کارکنان کی جانب سے “جئے بھٹو، جئے بی بی اور جئے راٹھور” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔مشیر حکومت سردار فہد یعقوب کی قیادت میں عوام، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور نوجوانوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے قافلے کا والہانہ استقبال کیا۔ استقبال ریلی میں پارٹی کارکنان، تاجر برادری اور عام شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ریلی کے دوران کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے، جبکہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان، سابق وزیر حکومت سردار عابد حسین عابد اور مشیر حکومت سردار احمد صغیر بھی ریلی میں شریک تھے

Share This Post

More To Explore