چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر جسٹس سردار لیاقت حسین نے گذشتہ روز وکلاء کمپلیکس کی تعمیر و پارکنگ ایریا کا سنگ بنیاد ،جوڈیشل کمپلیکس باغ کی باؤنڈری وال کی تعمیر کا سنگ بنیادرکھا اور جوڈیشل کمپلیکس باغ کے محافظ خانہ کا افتتاح کیا۔ جوڈیشل کمپلیکس باغ آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیف جسٹس عدالت العالیہ کو سلامی پیش کی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کیطرف سے چیف جسٹس عدالت العالیہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب سے سردار اعظم حیدر ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ، سردار صابر کشمیری ایڈووکیٹ، نزاکت عباسی ایڈووکیٹ صدر دھیرکوٹ بار ایسوسی ایشن، سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ سمیت دیگر وکلاء نے خطاب کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ و سیشن جج باغ چوہدری محمد فیاض، ضلع قاضی باغ عبدالقدیر قذافی، راجہ ریاض شفیع ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج/جج فیملی کورٹ باغ سمیت جملہ جوڈیشل آفیسران وقاضی صاحبان ضلعی ہیڈکوارٹر باغ بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادکشمیر جسٹس سردار لیاقت حسین نے کہا کہ میری جوڈیشل سروس کا طویل عرصہ باغ میں گزرا ہے جس باعث میں اپنے آپ کو ضلعی بارایسوسی ایشن باغ کا ممبر سمجھتا ہوں۔آزادکشمیر جوڈیشری میں ججز کی تعداد کم ہونے کے باعث مقدمات کے فوری انفصال کے حوالہ سے مشکلات درپیش ہیں لیکن تمام مشکلات کے باوجود مقدمات کی بروقت یکسوئی کے حوالہ سے سعی کی جارہی ہے۔ماتحت عدلیہ کی جانب سے کثیر تعداد میں مقدمات یکسو کیے گئے ہیں. چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں ماتحت عملہ کو اپنی استعداد کار بڑھانے، فرائض/ڈیوٹی انتہائی محنت ولگن سے سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فرائض وڈیوٹی کی انجام دہی میں کوتاہی کے مرتکبین کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا ئے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عہدے اللہ پاک کیطرف سے آزمائش ہوتے ہیں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ اس عہدے سے عام آدمی کو فائدہ حاصل ہو سکے۔ بارایسوسی ایشن باغ نے جس محبت کا اظہار کیا اس پر انکا شکر گزار ہوں۔ باغ کا خوبصورت ترین جوڈیشل کمپلیکس اللہ کی نعمت ہے جس کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس عدالت العالیہ نے اپنے دورہ باغ کے دوران ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ باغ محمد شفیق کے گھر جا کر اُن سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔بعدازاں چیف جسٹس عدالت العالیہ نے ایم ٹی بی سی باغ کا بھی وزٹ کیا، جہاں ادارے کے سربراہ محمودالحق نے چیف جسٹس عدالت العالیہ کا استقبال کیا اور ادارے کے جملہ شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
