آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے ملاقات کی۔چئیرمین کشمیر کمیٹی نے وزارت عظمی کامنصب سنبھالنے پر فیصل ممتاز راٹھور کو مبارکباد دی ۔ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے، پارلیمانی سفارت کاری کو مزید فعال بنانے اور عالمی فورمز پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے آزادکشمیر میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے ،مظفرآباد اور راولاکوٹ ایئرپورٹ کو فنگشنل کرنے اور پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ساتھ چلانے ،میرپور ایئرپورٹ کی فریبیلٹی رپورٹ جلد سے جلد تیار کرنے سمیت سیاحت کو فروغ دینے بالخصوص آزادکشمیر میں موجود ریسٹ ہاؤسز کیلیے ہیلی سروس چلانے کے امور پر تبادلہ خیال ہوا تاکہ سیاحت کی شعبے میں ترقی کو یقینی بنایا جا سکے ۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جلد ایک کشمیر کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ رانا قاسم نون نے یقین دہانی کرائی کہ کشمیر کمیٹی عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز مزید مضبوط طریقے سے اٹھائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
