آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے آٹو مارکیٹ نانگی کے وفد نے صدر مرزا نبیل جرال کی قیادت میں ملاقات کی ۔

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے آٹو مارکیٹ نانگی کے وفد نے صدر مرزا نبیل جرال کی قیادت میں ملاقات کی ۔وفد میں سید اظہر عباس ،راجہ سیاب ،راجہ وقار ،حنیف خان ،حبیب مغل ،حسن عمران ،عابد بٹ ،طیب راجہ شامل تھے ۔اس موقع پر ڈی جی پولیٹیکل افئیرز عامر ذیشان جرال اور پریس سیکرٹری آصف راٹھور بھی موجود تھے ۔وفد نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں میرپور کے دورے کی دعوت دی ۔وزیراعظم نے وفد کی دعوت قبول کر لی اور ان کا شکریہ ادا کیا

Share This Post

More To Explore