ممبر الیکشن کمیشن آزادجموںوکشمیر سید نظیر الحسن گیلانی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ آزاد جموں وکشمیر میں آئندہ سال منعقد ہونے والے عام انتخابات میں رائےدہندگان کی سہولت کےلیےبہترسےبہتراقدامات اٹھائےجائیں ۔اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمدشکیل خان،ڈائریکٹرجنرل نادرا آزاد جموں وکشمیر چوہدری عاطف زمان اوردیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں آزادجموںوکشمیرالیکشن کمیشن کی جانب سےنادراکوآزادکشمیرکےرائےدہندگان کوجاری ہونےوالےقومی شناختی کارڈزکےبروقت اجراءاوردوردرازعلاقوں کےرائےدہندگان کے لئے نادراکی موبائل ٹیمزکی با آسانی دستیابی کےلیےمختلف تجاویزپرغورکیاگیااوریہ فیصلہ کیاگیاکہ آزادجموںوکشمیرمیں آئندہ سال منعقدہونےوالےعام انتخابات میں 18 سال کی عمرتک پہنچنےوالےایسے تمام رائےدہندگان،جنہوں نےابھی تک اپنےقومی شناختی کارڈزحاصل نہیں کررکھےکویہ موقع فراہم کیاجائےگاکہ وہ آسانی اورسہولت کے ساتھ بروقت اپنے قومی شناختی کارڈزکااجراءکرواسکیں۔اس موقع پرنادراکےڈائریکٹرجنرل نےآزادجموںوکشمیرکےآئندہ عام انتخابات کوآزادانہ،منصفانہ اورغیرجانبدارانہ بنانےکےلیےنادراکی جانب سےالیکشن کمیشن کواپنےبھرپورتعاون کابھی یقین دلایا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
