وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کی حکومت کا بنیادی مقصد ہی تحریکِ آزادیِ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے۔ ہندوستان کے جابرانہ قبضے کو کشمیریوں نے کبھی قبول نہیں کیا اور اس کے خلاف مزاحمت جاری رکھی ہے۔ معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کو عالمی سیاست میں ایک نیا مقام اور کردار دیا ہے۔ کشمیری ڈائسپورہ نے ہمیشہ تنازعہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین، امریکہ میں مقیم معروف کشمیری راہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں سردار ذوالفقار خان، سردار زرین خان، ڈاکٹر ولید رسول، ندیم کھوکھر اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر سینئر موسٹ وزیر میاں عبدالوحید، وزراء حکومت سردار جاوید ایوب، سید بازل علی نقوی، چوہدری رفیق نیر، چوہدری قاسم مجید، جاوید اقبال بڈھانوی، محترمہ نبیلہ ایوب خان، سابق وزیرِ حکومت پروفیسر تقدیس گیلانی، سیکرٹری حکومت محمد رفاقت خان، ڈائریکٹر ڈاکٹر راجہ سجاد خان بھی موجود تھے۔وفد نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں اور حکومتِ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے اثرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کی ہیئت کو بدل رہا ہے، تمام آزادی پسند قیادت پابندِ سلاسل ہے، آزادیِ اظہارِ رائے پر مکمل پابندیاں ہیں اور کشمیر سے کوئی آواز باہر نہیں آنے دی جا رہی۔ موجودہ صورتِ حال میں آزاد کشمیر حکومت اور ڈائسپورہ کا کردار بڑھ گیا ہے۔ دنیا تک مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتِ حال پہنچانی ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ پاک نے پاکستان کو کئی کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ اور دلیرانہ قیادت میں افواجِ پاکستان نے ہندوستان کو ہر محاذ پر شکست دی۔ مسئلہ کشمیر ایک بار پھر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت تحریکِ آزادی کے حوالے سے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
