آزادجموں وکشمیر کا 210 رکنی دستہ نیشنل گیمز کراچی میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہو گیا گذشتہ روز سپورٹس کمپلیکس جلال آباد سے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان نے دستہ کو روانہ کیا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات نے کہا کہ آزادکشمیر کا 210 رکنی دستہ 6 تا 13 دسمبر کراچی میں ہونے والے نیشنل گیمز میں حصہ لے گا اس دستے میں 17 مختلف ڈسپلن شامل ہیں، جن میں 13 ایونٹس میں میل ٹیمیں اور 10 ایونٹس میں فی میل ٹیمیں حصہ لیں گی انھوں نے کہا حکومت آزادکشمیر اور محکمہ سپورٹس نوجوان کھلاڑیوں کو نیشنل گیمز میں اپنے ٹیلنٹ کو پیش کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کر رہا ہے تاکہ یہ نوجوان ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گا اور یہ کھلاڑی آزادکشمیر کے سفیر کے طور پر جانے والے ہیں۔انھوں نے کھلاڑیوں سے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی بہترین فارم کے ذریعے ریاست کے لیے میڈلز ضرور حاصل کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
