مشیر وزیراعظم آزادکشمیر برائے سپورٹس،یوتھ وکلچر سردار احمد صغیر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا

مشیر وزیراعظم آزادکشمیر برائے سپورٹس،یوتھ وکلچر سردار احمد صغیر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمانہ بریفنگ دی گئی اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر محترمہ تہذیب النساء اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان نے بریفنگ دی۔اس موقع پر مشیر حکومت نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیئے وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق بھر پور کردار ادا کیا جائے گا اور ریاست کے نوجوانوں کو ان کا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے بھرپور مواقع مہیا کئے جائیں گے اسی کے علاوہ ریاست میں سپورٹس کے نئے انفراسٹرکچر کے قیام کے لئے اس سال نئے پراجیکٹس لائے جائیں گے تاکہ آزاد جموں وکشمیر بھر میں سپورٹس کی جدید سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

Share This Post

More To Explore