وزیر خوراک آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر جاوید اقبال بڈھانوی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کے جملہ امور سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

وزیر خوراک آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر جاوید اقبال بڈھانوی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کے جملہ امور سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم خان نے محکمہ کی کارکردگی، سرکاری آٹے کی فراہمی، درپیش مسائل اور آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈائریکٹر خوراک عبدالحمید کیانی سمیت، ڈپٹی ڈائریکٹرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔ اجلاس میں سرکاری آٹے کی بلا تخصیص فراہمی، اس کی کوالٹی، فلوَر ملوں پر مؤثر مانیٹرنگ اور دور دراز علاقوں تک بروقت ترسیل سمیت فوڈ اتھارٹی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیر خوراک نے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں کے مطابق سرکاری آٹا اور دیگر ضروری اشیائے خورونوش کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین کی مضبوط نگرانی، مارکیٹ چیکنگ کے باقاعدہ نظام اور فیلڈ میں افسران کی بھرپور موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر خوراک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ خوراک کو جدید تقاضوں کے مطابق ازسرنو مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کی تکنیکی صلاحیت، مانیٹرنگ کے نظام اور فیلڈ آپریشنز کو اس سطح تک بہتر بنایا جائے گا کہ ریاست کے ہر شہری کو معیاری، محفوظ اور مقررہ نرخوں کے مطابق غذائی اجناس کی فراہمی بلا تعطل یقینی ہو سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی فلاح اور شفافیت کے اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور محکمے کو ایسی مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے گا جو مستقبل کی ضروریات کو بھی پورا کر سکے۔

Share This Post

More To Explore