وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فیصل ممتاز راٹھور نے صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن شاردہ عبدالصمود اعوان کی سربراہی میں تحصیل بار ایسوسی ایشن ممبران سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فیصل ممتاز راٹھور نے صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن شاردہ عبدالصمود اعوان کی سربراہی میں تحصیل بار ایسوسی ایشن ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحیدایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔وزیر اعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے تحصیل بار کے مسائل پر بریفنگ لی ۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے تحصیل بار ایسوسی ایشن کے مطالبات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس اور بار روم کے لیے اراضی کی الاٹمنٹ اور بلڈنگ کے لیے فنڈز کی فراہمی پر کام کریں گے، تحصیل مفتی کا تقرر اور شاردہ میں دفتر امور دینیہ کے قیام کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ کے ساتھ ملکر شاردہ میں میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے قیام کیلئے بھی کام کریں گے۔صدر تحصیل بار عبدالصمود اعوان ایڈووکیٹ کی قیادت میں سیکرٹری جنرل ملک افتخار ایڈووکیٹ،نائب صدر جاوید لون ایڈووکیٹ،صدیق چغتائی ایڈووکیٹ،سلطان اکبر ایڈووکیٹ نے وزیراعظم آزادکشمیروموسٹ سینئر وزیر کو خوش آمدید کہااور نیک تمناؤں کااظہار بھی کیا۔اس موقع ضلعی وتحصیل انتظامیہ اور سول سوسائٹی کثیر تعداد میں موجود تھی۔

Share This Post

More To Explore