وزیر اعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال آٹھمقام کا دورہ کیا، اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، وزیر صحت عامہ و بہبود آبادی سید باذل علی نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے شعبہ ایمرجنسی سمیت مختلف شعبہ جات سمیت ایمرجنسی میں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال آٹھمقام ڈاکٹر سردار سجادحسین سے ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل سٹاف پر بریفنگ لی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال آٹھمقام میں آپریٹو سمارٹ آئی سی یو کے قیام کیلئے فزیبیلیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال آٹھمقام کو60 بیڈ سے اپ گریڈ کرکے 100 بیڈ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے سردیوں کے موسم میں ہسپتال کیلئے ہیٹنگ سسٹم، فیول کیلئے اضافی فنڈز اور سپشلسٹ ڈاکٹرز اور میڈیکل آفیسران کی بہت جلد تعیناتی کا عندیہ بھی دیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
