وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کنڈل شاہی میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا فضل ہے موجودہ حکومت کے بنتے ہی کارکنان متحرک ہو چکے ہیں، ہم عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے،وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم دفتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔عوام کو اب وزیراعظم کابینہ اور بیوروکریسی عوام کے بیچ نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو 8 ماہ ملے ہیں ، ہم 2026 میں بھی حکومت بنائیں گے ، ہمارے پاس وقت محدود ہے ، انشاء اللہ اس محدود وقت کو یادگار بنائیں گے ، فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ممتاز حسین راٹھور کا دور حکومت یاد گار دور حکومت تھا،عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کنڈل شاہی کے لیے سٹریٹ لائٹس لائٹس فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت اور عوام کے درمیان گیپ کو ختم کردیا ہے،عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کردیا ہے،پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی خدمت میں ہیش پیش رہے گی۔
نیلم / کنڈل شاہی ( پی آئی ڈی) 29 نومبر 2025
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کنڈل شاہی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے تاریخی استقبال۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا کنڈل شاہی پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کا روایتی رقص کے ساتھ خیر مقدم کیا۔کارکنان نے لمبی قطاروں کی صورت میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا استقبال کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید نے کنڈل شاہی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اپنے والد کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں،ممتاز حسین راٹھور جب بھی نیلم آئے ان کا فقید المثال استقبال کیا۔ فیصل ممتاز راٹھور کی حکومت کو بھی ممتاز حسین راٹھور کی حکومت کی طرح یاد رکھا جائے گا،آمدہ تعلیمی پیکج میں گرلز ہائی سکول کنڈل شاہی ،بوائز مڈل سکول بھی دیں گے، موسٹ سینئر وزیر نے کہا کہ کنڈل شاہی سے کٹن 5 کلومیٹر روڈ کا نوٹیفیکشن یہاں کے عوام کو ملے گا،کٹن واٹر فال کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، کٹن آرسی سی بریج کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ جا گراں میں ہائی سکول کو ہائی سیکنڈری سکول کا درجہ دیا گیا ہے، تعلیم صحت،انفراسٹرکچر کی سہولیات مہیا کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری جسکو پوراکرینگے۔

