وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل ممتاز راٹھور کا جورا بازار میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے فقید المثال استقبال۔

وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل ممتاز راٹھور کا جورا بازار میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے فقید المثال استقبال۔سینکڑوں فٹ لمبی قطار میں کارکنان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کا تاریخ ساز استقبال کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے کارکنان نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور کو بھی بھرپور الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کو پھولوں کے ہار پہنائے گے ، قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے کا جورا بازار پہنچنے پر ڈھول کی تھاپ پر رقص۔ کارکنان کی جانب سے جئے بی بی شہید اور جئیے بھٹو شہید کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزراء حکومت سردار جاوید ایوب ، سید بازل علی نقوی، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ مبشر اعجاز، ممبران ضلع کونسل، یو سی چیئرمین، پی پی کے مقامی رہنما و کارکنان کی بڑی تعداد

بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے فقید المثال استقبال پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا ۔ موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید نے جورا بازار میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام اور حکومت کے رشتے کو مضبوط کرنا ہے ، محدود وقت میں بہت سے کام کرنے ہیں۔ ہمیں حکومت نہیں ذمہ داری ملی ہے،ایجوکیشن پیکج میں ہائیر سیکنڈری سکول جورا کو شامل کر لیا گیا ہے۔ انشاء اللہ کام کریں گے اور سرخرو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بانڈی اشوکٹ کی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں ، پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی حکومت ہے ، میاں عبدالوحید نے کہا کہ ممتاز حسین راٹھور کا دور حکومت یادگار دور تھا ، موجود حکومت نے کام کرنا ہے اور اگلے پانچ سالہ دور کے لیے حکومت بنانی ہے ، ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔ انہوں نےکہا کہ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہید بھٹو اور شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں گے ، میاں عبدالوحید نے کہا کہ صحت اور تعلیم پر توجہ کو مرکوز کیا ہے،اللہ پاک کارکنان کے جذبوں کو سلامت رکھے۔

وادی نیلم / جورا ( پی آئی ڈی) 29 نومبر 2025

وادی نیلم جورا یونین کونسل بانڈی اشکوٹ میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جو کام کیے وہ کسی اور سیاسی جماعت کو نصیب نہیں ہوئے، اللہ نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دیا ہے، تاؤ بٹ سے لیکر بھمبرتک کارکنوں کا جذبہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت کا مبین ثبوت ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی جنگ لڑی ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اہلیان نیلم نے جس محبت اور جذبات کا اظہار کیا اس پرانکا مقروض ہوں، نیلم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرینگے، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اطمینان رکھیئے یہ حکومت چھ ماہ کے لیے نہیں بلکہ آئندہ سال الیکشن جیت کر دوبارہ حکومت بنائیں گے، جب اسمبلی کی مدت تکمیل کے قریب ہے ہم نے حکومت سنبھالی ہے، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اس استقبال کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔

Share This Post

More To Explore