وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا دورہ نیلم۔ مظفرآباد سے لیکر اٹھمقام تک ہر یونین کونسل میں عوام الناس و پی پی کارکنان کی جانب سے تاریخ ساز استقبال۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا دورہ نیلم۔ مظفرآباد سے لیکر اٹھمقام تک ہر یونین کونسل میں عوام الناس و پی پی کارکنان کی جانب سے تاریخ ساز استقبال۔کہوڑی پل، پٹہکہ ، جبار ، پنجگراں ، بلگراں ، دھنی ، نوسدہ ، نوسیری، ماربل، باٹا، باڑیاں، جورا، کنڈل شاہی اور اٹھمقام میں میں وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔فضاء جیئے بھٹو، جئیے بینظیر ، جئیے بلاول اور جئیے فیصل ممتاز راٹھور کے نعروں سے گونجتی رہی۔پٹہکہ بازار پہنچنے پر کارکنان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے انکو ویلکم کیا۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔استقبال کے دوران تحریکِ آزادی کے حق میں بھی زبردست نعرے بازی کی گئی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیر جنگلات کے گھر سرلی سچہ بلگراں کلاؤڈ برسٹ کے متاثرین کو امدادی چیک بھی دیے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید ، وزیرجنگلات آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب، وزیر صحت سید بازل علی نقوی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے جگہ جگہ استقبال پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔پٹہکہ میں وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے وزیراعظم کے اعزاز میں ناشتہ کا اہتمام بھی کیا تھا۔

Share This Post

More To Explore