چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر جسٹس سردار لیاقت حسین نے عدالت عالیہ آزادجموں وکشمیر و عدالت ہا ماتحت آزادجموں وکشمیر کے حوالہ سے جاری تعمیراتی کاموں کے سلسلہ میں اجلاس

چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر جسٹس سردار لیاقت حسین نے عدالت عالیہ آزادجموں وکشمیر و عدالت ہا ماتحت آزادجموں وکشمیر کے حوالہ سے جاری تعمیراتی کاموں کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کی جس میں سینئر جج عدالت العالیہ جسٹس سید شاہد بہار بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین نے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی جانب سے سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں لاء اینڈ جسٹس کے سب سیکٹر کے ترقیاتی منصوبہ جات میں عدالت عالیہ و ضلعی عدالت ہا کے منصوبہ جات کے حوالے سے جاری کئے گئے احکامات پر عملدرآمد کے لئے اقدامات پر بریفنگ لی۔ چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین نے متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو جوڈیشل ریسٹ ہاؤس میرپورکے تعمیراتی کام کے لیے فنڈز کی اجرائیگی، جوڈیشل کمپلیکس نلوچھی کی اپروچ روڈ کی تعمیر، عدالت عالیہ ہیڈکوارٹر مظفرآباد میں جاری ترقیاتی کام کے لیے فنڈز کی فراہمی، جوڈیشل کمپلیکس حویلی (کہوٹہ) ، عباسپور کی تعمیر کے سلسلہ میں ہدایات دیں۔ علاوہ ازیں مظفرآباد میں ہائی کورٹ جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کے لیے عمارت مختص کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ وڈویلپمنٹ، سیکرٹری فزیکل پلاننگ وہاؤسنگ، ڈائریکٹر جنرل سنٹرل ڈیزائن آفس، ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن وورکس، چیف انجینئر بلڈنگ و شاہرات و دیگر متعلقہ اداروں کے آفیسران نے شرکت کی۔

Share This Post

More To Explore