وزیر جنگلات آزادکشمیر سردار جاوید ایوب خان نے محکمہ جنگلات کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ناظم اعلٰی جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار احمد نے محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز، آزاد جموں و کشمیر سردار جاوید ایوب خان نے محکمہ جنگلات کے مرکزی دفتر کا اہم دورہ کیا۔ وزیر جنگلات کو محکمانہ امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور جنگلات کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر ناظم اعلٰی جنگلات پرنسپل ڈاکٹر سردار افتخار نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر جنگلات کوحالیہ سال کے دوران کی گئی شجر کاری مہمات کی کامیابی کی شرح اور لگائے گئے پودوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ناظم اعلٰی جنگلات علاقائی و ترقیات ملک اسد محمود اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر محکمہ جنگلات کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات نے کہاکہ جنگلات ہماری ریاست کا بڑا اثاثہ اور قومی دولت ہے۔موجودہ حکومت جنگلات کی کٹائی روکنے اور آگ سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے آزادکشمیرمیں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جارہے ہیں پوری دنیا میں ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے زیادہ سے زیادہ درختوں میں اضافہ ناگزیر قراردیا ہے اس لئے ہم سب کو بحیثت قوم اس قومی دولت کو بچانے اور اس میں اضافے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گاہماری زمین درخت دوست ہےجنگلات ریاست کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اور محکمہ جنگلا ت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاران ملکر قومی دولت کے تحفظ کو یقینی بنائیں محکمہ جنگلات کومستحکم بنایں گے ہماری حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ تمام اداروں کی استعداد کار کو بڑھاہیں اور اداروں میں کرپشن ختم کر یں۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ جنگل کےغیر قانونی کٹائی کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، عملے کی استعداد کار بڑھانے، اور چیک پوسٹوں پر نگرانی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب خان نے محکمہ جنگلات کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ جنگلات آزاد کشمیر کے قدرتی وسائل کا محافظ ہے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئندہ نسلوں کے لیے ان قیمتی ورثے کو محفوظ رکھے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے خاص طور پر مقامی کمیونٹیز کو جنگلات کے تحفظ میں شامل کرنے اور ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر جنگلات نے کہاکہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ اور معاشی تحفظ کی ضمانت ہیں آزاد کشمیر کے سرسبز جنگلات محض لکڑی کا ذریعہ نہیں ہیں، بلکہ یہ ہمارے خطے کے ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور ہماری معاشی بقا کی ضمانت ہیں۔ درخت ہمارے پانی کے ذخائر کو منظم کرتے ہیں، ہماری زرعی زمینوں کو کٹاؤ سے بچاتے ہیں، اور مقامی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ اس لیے، جنگلات کے ہر درخت کی حفاظت کرنا قومی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف ہماری زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔ کوئی بھی شخص، چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اس قومی جرم میں ملوث پایا گیا تو اسے سخت ترین قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہماری شجر کاری مہمات ایک موسمی سرگرمی نہیں، بلکہ یہ ایک قومی تحریک ہونی چاہیے۔ ہم صرف درخت نہیں لگا رہے، ہم مستقبل کی نسلوں کے لیے آکسیجن اور خوشحالی کا بیج بو رہے ہیں۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ پھلدار اور مقامی آب و ہوا سے مطابقت رکھنے والے درختوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ مقامی لوگوں کی غذائی اور معاشی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکے۔انہوں نےکہا کہ جنگلات کا تحفظ صرف سرکاری عملے کی ذمہ داری نہیں ہے۔ اس کے لیے ہمیں مقامی کمیونٹیز، طلباء اور سول سوسائٹی کو اپنا فعال شراکت دار بنانا ہوگا۔ محکمہ مقامی تحفظ جنگلات کمیٹیوں کو مزید مضبوط کرے اور جنگلات کے تحفظ کے بدلے مقامی آبادی کو روزگار کے متبادل مواقع فراہم کیے جائیں،وزیر جنگلات نے کہا کہ ہمیں اپنے کام میں مکمل شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانا ہے۔ ہر منصوبے کی کامیابی کے لیے مقرر کردہ اہداف کو وقت پر حاصل کیا جانا چاہیے اور وسائل کا استعمال ایمانداری اور دیانتداری سے کیا جانا چاہیے۔وزیرجنگلات نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پوری دنیا میں ہو رہی ہیں ان سے ہمارہ خط بھی متاثر ہو رہا ہے ان کے سدباب کے لیے ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اقدامات کر نے ہوں گے ۔حکومت کی ذمہ داری ہے روزگار فراہم کرنے کے ہم اس کے لیے مزید موقع تلاش کریں گے ۔عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایں نوٹوڑ کے کیسز کی پیروی کر کے جنگلات کی زمین کو محفوظ بنایں ۔انہوں نےکہا کہ زمینوں پہ غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نےکہا کہ فاریسٹری فاونڈیشن کو فعال بنایں .جنگلات کو آگ سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات آٹھائے جایں ۔اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر حسین ناظم جنگلات چیف پلاننگ آفیسر ارتضی قریشی مظفرآباد میر نصیر احمد ناظم جنگلات نیلم سید اسد ہمدانی ناظم جنگلات سید عتیق الرحمان شیرازی ناظم جنگلات تجدید محمد شہباز ناظم جنگلات جہانزیب خضرناظم جنگلات سردار لطیف خان مہتمم جنگلات مرکزی دفتر اویس جاوید سمیت آزادکشمیر بھر سے مہتممان جنگلات و دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔

