حکومت آزاد کشمیر کی وزیر برائے کشمیر کاز آرٹس اینڈ لینگویجز محترمہ نبیلہ ایوب نے کہا ہے

حکومت آزاد کشمیر کی وزیر برائے کشمیر کاز آرٹس اینڈ لینگویجز محترمہ نبیلہ ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کشمیر کاز کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کے لیے ترجیح بنیادون پر ہر ممکن ضروری اقدامات کم سے کم وقت میں اٹھائے گی اور وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور جو جموں و کشمیر لبریشن سیل اور کشمیر کلچرل اکیڈمی کے چیئرمین بھی ہیں کی راہنمائی میں کشمیر کاز آرٹس اینڈ لینگویجز کی وزارت اور ادارے کے تحت کشمیریوں کی جدوجہد آزاد کے حق میں اندرون اور بیرون ملک زیادہ سے زیادہ عوامی تائید و حمایت اور میڈیا کے سپورٹ کے حصول کے لیے پہلے سے زیادہ منظم اور فعال خطوط پر اقدامات کیے جائیں گئے۔ وہ گزشتہ منگل کے روز یہاں کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں جموں و کشمیر لبریشن سیل اور کشمیر کلچرل اکیڈمی کی محکمانہ بریفنگ سے خطاب کر رہی تھیں جس میں سیکرٹری کشمیر کاز آرٹس اینڈ لینگویجز رفاقت حسین خان ڈائریکٹر راجہ محمد سجاد خان میڈیا کو آرڈینٹر کشمیر لبریشن سیل سردار علی شان اور لبریشن سیل اور کشمیر کلچرل اکیڈمی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر حکومت محترمہ نبیلہ ایوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت اور وزارت کشمیر کاز کے لیے دستیاب وسائل کے اندر رہ کر آئندہ 6ماہ میں کشمیر لبریشن سیل اور کشمیر کلچرل اکیڈمی کے تحت ضروری اہداف کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی اور اس سلسلے میں کابینہ کی منظوری سے اسمبلی سے ضروری قانون سازی کرنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ان اداروں کے جن جن شعبوں یا ونگز میں انتظامی اور مالی ضروریات ہونگی ان کو بھی پورا کر کے ان کے تمام شعبوں کو زیادہ سے زیادہ متحرک اور فعال بنایا جائے گا اور تمام شعبوں اور اسٹاف ممبرا ن کی ہر 15دن کے بعد پراگرس کو چیک کیا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر سیکرٹری کشمیر کاز سے کہا کہ لبریشن سیل کے تمام ونگز اور تمام ڈویژنل صدر مقامات پر قائم کشمیر سنٹرز کو زیادہ فعال بنایا جائے اور آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں لبریشن سیل اور کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے اور لبریشن سیل اور کیپری کے ریسرچ ورک کو ڈیجیٹل۔سوشل الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں اندرون اور بیرون ملک مختلف زبانوں میں اجاگر کیا جائے گا اور ملکی اور قومی سطح کے تمام متعلقہ اداروں خاص کر بڑی یونیورسٹیز اور ریسرچ اور پالیسی ساز اداروں میں بھی کشمیر کاز سے متعلق شائع ہونے والے لٹریچر کو بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں تا کہ ہر سطح پر تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو کشمیر کاز کی صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کی طرح دیگر ڈویژنل اور ضلعی صدر مقامات پر بھی لبریشن سیل اور کشمیر کلچرل اکیڈمی کے تحت پروگراموں کا تسلسل سے انعقاد کیا جائے اور جملہ پروگراموں /تقریبات کی فیس بک،ٹویٹراور انسٹا گرام سمیت میڈیا کے دیگر فورمز پر موثر انداز میں تشہیر کی یقینی بنانے کے لیے بھی ضروری انتظامات کیے جائیں اور ان پروگراموں اور تقریبات میں تمام مکاتب فکر کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے بھی رابطوں کو زیادہ موثر بنایا جائے۔ انہوں نے لبریشن سیل اور کشمیر کلچرل اکیڈمی کے اداروں کی اب تک کی مجموعی پراگریس پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان اداروں کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان کو ہر ممکن ضروری وسائل کی فراہمی کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کریں گے اور ان اداروں کی اتھارٹیز کی طرف سے پیش کردہ ضروری قابل عمل تجاویز پر مختصر وقت میں عمل درآمد کے لیے پیش رفت کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ہمارے کشمیر کاز سے متعلق آزاد کشمیر میں اقدامات کے اثرات مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں بھی محسوس کیے جانے چائیے اور آزاد کشمیر کے تمام اضلاع مین ان اداروں کے تحت کیے جانے والے پروگراموں کے تحت لوگوں کی کشمیر کاز ثقافت اور کلچرل کو اجاگر کرنے اور ان کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی لوگوں کی دلچسپی میں خاطر خواہ اضافہ ہونا چائیے اور نوجوانوں اور پڑھے لکھے طبقے کی بھی اس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے اقدامات کیے جانے چائیے اور ریسرچ بیسڈ آرٹیکلز اور رپورٹس کی اشاعت کا اہتمام بھی کیا جانا چائیے تا کہ کشمیر کاز اور کلچرل و ثقافت سے لوگوں کے رابطے اور رشتوں کو کمزور نہ ہونے دیا جائے اور مستقبل کی ضروریات کو سامنے رکھ کر ان کو مزید مضبوط بنایاجا سکے انہوں نے کہا کہ لبریشن سیل کے اعلیٰ سطحی کے بورڈ کی طرز پر کشمیر کلچرل اکیڈمی کے بورڈ کے قیام سمیت دیگر ضروری اصلاحات عمل میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سے قبل سیکرٹری کشمیر کاز اور ڈائریکٹر انتظامیہ کیپری اور کشمیر کلچرل اکیڈمی نے وزیر حکومت کو لبریشن سیل اور کلچرل اکیڈمی کے قیام سے لیکر اب تک کی مجموعی کارکردگی کے اہم پہلو?ں اور شعبوں کے بارے میں سلائیڈز سکرین پر تفصیلی بریفنگ دیگر ان دونوں اداروں کے تمام شعبوں /ونگز اور سنٹرز کی تنظیم اور سالانہ ورکنگ سمیت دیگر جملہ امور کے ساتھ ساتھ ان اداروں کو دستیاب وسائل اور بدلتے ہوئے حالات میں ان کی ضروریات سے بھی آگاہ کیا اور ان سے اس سلسلے میں ضروری مسائل کے حل کے لیے راہنمائی اور معاونت کی درخواست کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ چیئرمین لبریشن سیل اور کشمیر کلچرل اکیڈمی اور انچارج وزیر کی راہنمائی میں ان اداروں کی پراگریس کو آنے والے دور میں زیادہ فعال اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔ اس سے قبل وزیر کشمیر کاز اور کلچرل اکیڈمی محترمہ نبیلہ ایوب کے بریفنگ کے لیے کیپری(KPRI) ہال پہنچنے پر سیکرٹری کشمیر کاز ڈائریکٹر انتظامیہ و کیپری /کشمیر کلچرل اکیڈمی و میڈیا کو آرڈینیٹر اور دیگر آفیسران نے ان کا خیر مقدم کیا۔

Share This Post

More To Explore