وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید کی زیر صدارت محکمہ ان لینڈ ریونیو کا جائزہ اجلاس کمیٹی روم بلاک نمبر 4 سول سیکرٹریٹ مظفر آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ان لینڈ ریونیو / چیر مین آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو محمد رقیب خان ، کمشنر ان لینڈ ریوینو نارتھ زون اشتیاق احمد ، کمشنر ساؤتھ زون سید انصر علی کے علاوہ نارتھ اور ساؤتھ زونز کے جملہ آفیسران انلینڈ ریونیو نے شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری اٹلینڈ ریونیو نے محکمانہ بریفنگ دی جس میں مالی سال 26-2025 کے ٹیکس اہداف در یونیو وصولی محکمہ کی کارگردگی، در پیش مسائل اور دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔ سیکرٹری انلینڈ ریونیو نے منعقدہ اجلاس میں بتایا کہ مالی سال 2024-25 کے دوران بے شمار مسائل اور مشکلات کے باوجود محکمہ ان لینڈ ریونیو نے دیئے گئے اہداف کو نہ صرف حاصل کیا بلکہ اس میں اضافہ کرتے ہوئے 71 ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس وصول کیا ۔اس موقع پروزیر خزانہ و انلینڈ ریونیو نے محکمانہ کارگردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ امسال حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ٹیکس اہداف کو نہ صرف حاصل کیا جائے بلکہ اس میں ممکنہ حد تک اضافہ بھی کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام کی وصولی میں اصلاحات لائی جائیں جس سے ٹیکس گزاران کو ٹیکس ادا کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے اس سلسلہ میں آزاد کشمیر کے تمام سب ڈویژن کی سطح پر (Tax Facilitation Centres (TFCS کا قیام عمل میں لایا جائے اور پہلے مرحلہ میں ضلع حویلی اور ضلع کوٹلی میں ٹیکس سہولت مراکز Tax Faciliatation Centres ، قائم کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر موصوف نے آزاد کشمیر کی جملہ انڈسٹریز کی فوری بحالی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ انڈسٹریل سیکٹر کی بحالی سے آزاد کشمیر کے خطہ کی نہ صرف معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا بلکہ اس سے بے روزگاری کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا محکمہ ان لینڈ ریونیو میں اصلاحات اور ٹیکس وصولی کے جملہ شعبہ جات کو Online کرنے کی ہدایات بھی دیں جس کے لیے سنٹرل بورڈ آف ریونیو میں Digitization and IT Wing فوری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ کی کارگردگی بڑھانے کے لیے ہر پندرہ دن بعد میٹنگ منعقد کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
