وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا مظفرآباد شہر کا دورہ،شہریوں کا وزیراعظم راجہ فیصل ممتازراٹھور کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار،وزیراعظم آزادکشمیر نے سی ایم ایچ فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور سی ایم ایچ فلائی اوور کو مقررہ وقت میں ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ سی ایم ایچ فلائی اوور کا ایک ٹریک آئندہ دس روز تک فنگشنل ہو جائے گا۔مظفرآباد شہر کے دورے کے دوران وزیراعظم نے سابق صدور کے ایچ خورشید اورمیرواعظ مولوی محمد یوسف شاہ پر مزارت پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنے بہنوئی کرنل آصف علی اعوان شہید کے مزار پر جاکر فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے پاک فوج کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کا بھی دورہ کیا۔مئیر مظفرآباد سکندرگیلانی اور ڈپٹی میئر خالداعوان نے انہیں ویلکم کیا اور بریفنگ دی۔بلدیہ آفس آمد پر وزیراعظم آزادکشمیر کا پی پی کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے مرکزی عید گاہ کا بھی دورہ کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر سابق وزیر محمد حنیف اعوان کے گھر گئے،تعزیت کی اور انکی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے راجہ محمد حیدرخان،سابق وزیراعظم خان عبدالحمیدخان کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم آزادکشمیر دربار پیرسخی سید علاوالدین گیلانی، دربار شاہ عنایت پر بھی گئے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور دعا کی۔وزیراعظم نے انجم نثار میر ایڈووکیٹ، سید علی حسنین فاطمی کی قبروں پر بھی جا کر فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم نے پلیٹ قبرستان میں لائٹس کی تنصیب اور پانی کی فراہمی کا بھی اعلان کیا،وزیراعظم آزادکشمیر نے ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے ثاقب فیاض میر کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے پلیٹ میں ایک کاروباری مرکز کا بھی افتتاح کیا،اس موقع پر وزیراعظم کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب، پی پی رہنما مختیار عباسی، ڈپٹی مئیر خالد اعوان، شائق گیلانی، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عثمان بٹ، ڈی ایس پی مظفرآباد فیصل شفیق،قلب عباس،شوکت خاسار سمیت سینکڑوں پی پی کارکنان ان کے ہمراہ تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
