وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جموں میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپوں اور انورادھا بھیسن ایڈیٹر کشمیر ٹائمز کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ٹائمز اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خوداردیت کی حمایت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان ہر اس اواز کو قید کر رہا ہے جو مقبوضہ کشمیر میں اس کے انسانیت کے خلاف جرائم کو بے نقاب کر رہی ہے۔ وزیر اعظم ازاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ساری حریت قیادت کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز اور کئی صحافی بے بنیاد مقدمات میں جیلوں میں ہیں۔ ہندوستان طاقت کے بل بوتے اور ظلم کے ذریعہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے جذبہ ازادی کو سرد نہیں کر سکتا۔ انہوں نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی صحافتی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔کیا۔ وزیر اعظم ازاد کشمیر نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر ازاد ہو گا اور تکمیل پاکستان ہو گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
