وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت نے پاکستان پیپلز پارٹی کو موقع دیا ہے کہ وہ ریاست کی محرومیوں کو دور کرنے اپنا کردار ادا کرے، ہم نے عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے،جب سے نئی حکومت کا اعلان ہوا ہے بھمبر سے تاو بٹ تک کارکنان جشن منارہے ہیں ، ریاست میں سیاست بحال ہوئی ہے ۔ ایک وقت تھا کہ عوام سڑکوں پر تھی اور بے چینی کی فضاء تھی لیکن آج عوام کے ہاتھوں میں سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور دلوں میں اعتماد ہے۔ موجودہ حکومت عوامی حکومت ہے جو عوامی خدمت کریگی۔ یہ 6 ماہ کی حکومت آنیوالی حکومت کا ٹریلر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے عوامی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اپنے حلقہ انتخاب حویلی سے آئے ہوئے وفود کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں تو مجھے تقرریوں تبادلوں تک محدود نہ رکھنا۔ میرے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور نے 9 ماہ حکومت کی لیکن ان کا دور آج بھی لوگوں کے دلوں میں ہے۔ انہوں نےکہا کہ اقتدار اللہ رب العزت کی طرف سے ہے اور جہاں یہ بڑی نعمت ہے وہیں بڑی آزمائش بھی ہے۔ اقتدار ایسے وقت میں ملا ہے جب سیاست مشکلات کا شکار ہے اور عوام اور ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں کی امیدیں وابستہ ہیں، پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت انشاء اللہ محرومیوں کو دور کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی، ہمارے پاس وقت کم ہے لیکن ہم ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرینگے۔ انہوں نےکہا اپنے حلقے کی عوام کے ووٹ کی طاقت سے اسمبلی پہنچا، وزارت عظمی ملنے کے بعد حویلی والوں کی ذمہ داری بھی زیادہ ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید نے کہا کہ راجہ ممتاز حسین راٹھور 9 ماہ وزیراعظم رہے لیکن وہ دلوں کے وزیراعظم ہمیشہ رہیں گے، ہم نے 6 ماہ میں 2026 کے بعد آنیوالی حکومت کی بنیاد رکھنی ہے۔ آنیوالی حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہی ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
