آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر اور کرم ہے کہ ایک بار پھر ریاست کے اندر پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت کا آغاز ہوا۔ طویل عرصے بعد آج سیاسی جمود ٹوٹا، لوگوں کے اندر بے چینی اور بد اعتمادی تھی۔ انہوں نیکہا کہ جو اعتماد آپ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو دیا ہے ہم ثابت کرینگے کہ یہ حکومت عوام کی حکومت ہے، یہ حکومت آئندہ برس الیکشن کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کا پیش خیمہ ہے۔ عوامی حقوق کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ وزیراعظم ہاوس کے دروازے عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کی حکومت ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنان سے کہا کہ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور آپ کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
