آزادکشمیر کے وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کے ویژن کے مطابق سیاحوں، مسافروں اور خصوصی افرا د کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں کوہالہ روڈ پر ریسٹ ایریا کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس ریسٹ ایریا کی تعمیر پر 1کروڑ 43لاکھ روپے لاگت آئے گی اور ریسٹ ایریا 850مربع فٹ پر محیط ہوگاجس کا باقاعدہ الیکٹرانک ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی کمپنی کو کام الاٹ کر دیا گیا ہے۔ ریسٹ ایریا میں خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ ریسٹ رومزہونگے جبکہ اس کے علاوہ بہترین معیار کی ٹک شاپ اور واش رومز بھی ہونگے۔خصوصی افراد کے لیے بھی ریسٹ ایریا میں انتظام موجود ہوگا۔ پہلے مرحلہ میں کوہالہ کے علاوہ آزاد پتن میں بھی 1کروڑ 51لاکھ رپے کی لاگت سے اس طرز کا ریسٹ ایریا بنایا جارہا ہے۔جمعرات کے روز وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق نے اس منصوبہ کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا اور سائیٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر شاہرات شفیق الرحمن ڈار اور ایکسئین شاہرات سردار حبیب مغل اور محکمہ کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مواصلات نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس آزادکشمیر میں سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ آزادکشمیر کی تمام مرکزی شاہراؤں پر سیاحوں اور انکی فیملیز کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ ریسٹ ایریاز تعمیر کیے جارہے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں کوہالہ مظفرآباد روڈ اور آزاد پتن راولاکوٹ روڈ کے ریسٹ ایریا کا کام مکمل کیا جائے گا۔ جس کی باقاعدہ ای ٹینڈرنگ کرنے کے بعد فرم کو کام الاٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کی میں خود مانیٹرنگ کر وں گا۔ محکمہ کے حکام بھی اس کی کوالٹی پر نظر رکھیں کیونکہ یہ دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ پر واقع ہے اور یہ ہمارا فیس ہوگا۔کام کی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ اس منصوبہ کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ آمدہ سیزن میں سیاح اس سے مستفید ہوسکیں۔ انہو ں نے کہا کہ ریسٹ ایریا کی انٹری اور ایگزیٹ کو مرکزی شاہراہ سے الگ کر کے بنایا جائے تاکہ ریسٹ ایریا میں آنے جانے سے ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور حادثات سے بھی بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادکشمیر کو سیاحوں کے لیے پرکشش بنانا چاہتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ملکی اور بین الاقوامی سیاح یہاں آئیں۔ سیاحت کے فروغ سے آزادکشمیر میں سرمایہ کاری ہوگی اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے لیکن اسکے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی سڑکوں کو بہتر بنائیں تاکہ سیاحوں کو بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آزادکشمیر روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ نہ صرف یہاں کے عوام کی مشکلات حل ہو سکیں بلکہ آزادکشمیر کو حقیقی معنوں میں سیاحوں کی جنت بنایا جاسکے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
