ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے آزاد جموں وکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے اراکین و ممبران،صنعتکاروں اور کاروباری حضرات سے اپیل کی کہ وہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مالی امداد کے لئے امدادی کیمپ لگائیں اور بڑھ چڑھ کر نقد مالی امداد جمع کریں تاکہ حکومتی سطح پر ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرہ بھائیوں کی زیادہ سے زیادہ مالی امداد کی جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آزادجموں وکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدرسید صابر حسین شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ صنعتکاروں اور کاورباری حضرات سے ترکیہ اور شام کے متاثرین زلزلہ کی مالی امداد کے لیے کیمپ لگائے جائیں اور زیادہ سے زیادہ فنڈز اکٹھے کیے جائیں۔2005کے زلزلہ میں جس طرح میرپور کے صنعتکاروں،کاروباری اور مخیر حضرات نے دل کھول کر مدد کی تھی اسی طرح آج ہمیں اپنے ترکیہ اور شام کے بھائیوں کی امداد کے لیے نقد مالی امداد دینی چاہیے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
