صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق صدر آزاد جموں وکشمیرجنرل ریٹائرڈ سردار محمد انور خان (مرحوم) کی وفات پر اُن کے صاحبزادے ڈاکٹر عمران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیرون ملک دورے کے دوران اُن کی وفات ہوئی اور سابق صدر آزادکشمیر جنرل ریٹائرڈسردار محمد انور خان (مرحوم) کی رحلت کا مجھے بے حد افسوس ہے اور ہم غم کی اس گھڑی میں اُن کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق صدر آزادکشمیر جنرل ریٹائرڈسردار محمد انور خان (مرحوم)کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ سابق صدر آزادکشمیر جنرل ریٹائرڈ سردار محمد انور خان(مرحوم) کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے، کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر سابق صدر آزادکشمیر جنرل ریٹائرڈ سردار محمد انور خان(مرحوم) کے صاحبزادے ڈاکٹر عمران نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو سابق صدر آزادکشمیرجنرل ریٹائرڈ سردار محمد انور خان(مرحوم) کے چہلم میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
