کمشنر چوہدری شوکت علی کا اربوں روپے مالیت کے ویوپوائنٹ کا اچانک دورہ۔موقع پر پبلک پارک کی خاستہ خالی پرنہایت ہی برہمی۔دورہ کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داروں کوہدایت کی کہ ویووپوانٹ کا سابقہ کنٹریکٹ کا فوری خاتمہ کیا 

                 کمشنر چوہدری شوکت علی کا اربوں روپے مالیت کے ویوپوائنٹ کا اچانک دورہ۔موقع پر پبلک پارک کی خاستہ خالی پرنہایت ہی برہمی۔دورہ کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داروں کوہدایت کی کہ ویووپوانٹ کا سابقہ کنٹریکٹ کا فوری خاتمہ کیا جائے۔سینکڑوں کنال پر مشتمل شہر کے وسط میں میونسپل کارپوریشن اور کنٹریکٹر کی عدم دلچسپی سے ویووپوائنٹ پبلک پارک تباہ و برباد ہوگا۔بیوٹی فیکشن آف میرپورکے تحت ویوو پوائنٹ پارک کو فنکشنل کرنے کے سلسلہ میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
    کمشنر چوہدری شوکت علی نے ویوپوائنٹ پارک کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر مسلم ہینڈانٹر نیشنل کے ڈاکٹر طاہر محمود ڈویژنل انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت آصف جمیل بلدیہ مجسٹریٹ چوہدری مختار  SDOمیونسپل کارپویشن محمد حفیظ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔
    کمشنر چوہدری شوکت علی نے پارک کے تمام حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں صحت و صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرپور شہر کے وسط میں سینکڑوں کنال پر مشتمل ویوپوائنٹ پبلک پارک اجڑے ہوئے گلشن جیسا ہمنظر پیش کررہا ہے۔
میونسپل کارپوریشن نے جس کنٹریکٹر کو اس کا ٹھیکہ دیا ہوا ہے اس نے یہاں تفریخی سہولیات فراہم کرنے کی بجائے پہلے سے موجود سہولیات اور خوبصورتی کو بھی ختم کر دیایہ مقام افسوس ہے اور باعث شرم ہے۔اس میں مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دے سکتے۔ سابقہ کنٹریکٹ کا خاتمہ کرکے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت اس پارک کو فنکشنل کیا جائے اور اس میں بچوں،خواتین اور مردوں کے لیے تفریخی کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔انھوں نے کہا کہ اگر یہ پارک حقیقی معنوں میں تفریخ کے لیے فنکشنل ہو جاتا ہے تواس سے جہاں ادارہ کو اربوں روپے کی آمدن ہوگی وہاں شہریوں کے لیے تفریحی کے لیے جدید ترین میسر آئیں گی۔ کمشنر چوہدری شوکت علی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اس پارک کو بیوٹی فنکشن آف میرپور ک پراجیکٹ کا حصہ بنائیں گے اور دیگرتمام اداروں این جی اوز سے مشاورت کے لیے شہر کا خوبصورت ترین پبلک پارک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
میرپور (پی آئی ڈی)20فروری2023ء
  شہدائے لندن حنیف شہید وبشارت شہید کا 50واں یوم شہادت سرکاری و عوامی سطع پر انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔صبح نماز فجر کے بعد دونوں شہداء کے مقبروں پر قرآن خوانی کی گئی۔حنیف شہید کے مقبرہ مرکزی عید گاہ میرپور میں حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری یاسر ریاض نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔نو منتخب صدر بار چوہدری کامران طارق،سیکرٹری جنرل شہدائے لندن میموریل سوسائٹی کے ڈی چوہدری، انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، چیئرمین سنی علماء ومشائخ کونسل مفتی وسیم رضا،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جبار مہناس ایڈووکیٹ،چیئرمین میاں محمد بخش سوسائٹی با بو محمد صدیق چوہدری،کونسلر عنصر بشیر تاس،انجمن تاجراں کے صدر راجہ خالد محمود،سینئر صحافی ظفر اقبال مغل، فاروق جرال،عمران نواز،جاویداقبال سانولہ،ڈاکٹر امجد انصاری،کرامت حسین بھٹی،سرکاری ملازمین کے راہنماء سید قیصر شیراز کاظمی،صاحبزادہ عبدالرحمن،قیصر مسعود بٹ،ملک طارق محمود،راشد علی بزمی،چوہدری کرامت بجاڑوی، اشرف چوہان،حاجی رمضان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی نمائندہ اور چیدہ چیدہ شخصیات نے حنیف شہید کے مقبرہ پر پھول، چادریں چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری یاسر ریاض، کے ڈی چوہدری اور حنیف شہید کے بھتیجے عمران نواز نے گفتگو کرتے ہوئے حنیف شہید،بشارت شہید،او رغازی دلاور کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ1971 کی پاک بھارت جنگ میں ملک دولخت ہوگیا اور سقوط ڈھاکہ کے ساتھ ہی پاک افواج کے 90ہزار جوانوں کی بھارتی قید میں جانے سے پاکستان کے عوام پر قیامت ٹوٹ پڑی تھی ان قیدیوں کی رہائی کے لیے تمام تر سفارتی کاوشیں ناکام ہوگئی تو ضلع میرپور کے تین نوجوانوں حنیف،بشارت اور دلاور نے قومی جذبہ سے سرشار ہوکر 20فروری 1973کو نمائشی کھلونا نما پستولوں کے ساتھ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے دفتر داخل ہوئے اور بھارت میں قید فوجیوں کی رہائی کا نعرہ بلند کیا تو برطانوی پولیس نے اندھا دند فائرنگ کر کے حنیف و بشارت کو شہید کر دیا دلاور زخمی ہو گے تھے اس واقعہ پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی ان شہداء کی قومی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔یہ واقعہ کشمیری عوام کی طرف سے مسلح افواج پاکستان سے محبت کا اہم تاریخی ثبوت ہے۔ مقررین نے کہا کہ شہداء لندن نے مسلح افواج پاکستان کے لیے جو عظیم قربانیاں دی ہیں وہ پوری کشمیری قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔شہداء لندن حنیف شہید،بشارت شہید اور غازی دلاور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیں بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کی آزادی،پاکستان کی سلامتی،ترقی و خوشحالی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔شہدا ء کا مشن ہمیشہ یادر کھا جائیگا۔
دریں اثناء پلاک میں بشارت شہید کے مقبرہ پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں افسر مال تنویر السلام اور دیگر مقامی افراد نے شہید کے مزار پر پھول اور چادریں چڑھائی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
 میرپور (پی آئی ڈی)20فروری2023ء
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2022 میٹرک ایف اے کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اوپن یونیورسٹی میرپور کیمپس محترمہ ثمینہ عتیق نے بتایا کہ میٹرک ایف اے اور سرٹیفکیٹ کورسز کے امتحانات برائے سمسٹر خزاں 2022 یکم مارچ 2023 سے شروع ہو رہے ہیں۔ طلباء کو رولنمبر سلپ ان کے ایڈریس پر بذریعہ ڈاک بھجوا دیا گئی ہیں۔ طلباء رو لنمبر سلپ اپنے سی ایم ایس پورٹل سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرپور ریجن کی تمام تحصیلات میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اوپن یونیورسٹی کی نئی پالیسی کے مطابق امتحان میں شرکت نہ کرنے والے طلباء اس کورس کوڈ میں فیل تصور ہونگے۔ مزید معلومات کیلئے 05827-960029 05827-960030 پر رابطہ کریں۔
 میرپور (پی آئی ڈی)20فروری2023ء
حنیف شہید و بشارت شہید کی جانی قربانی اور غازی دلاور کی جرأت و دلیری کشمیری عوام کی مملکت خداداد پاکستان سے محبت اور مسلح افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت کا وہ لازوال واقعہ ہے جو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائیگا۔ کشمیری تارکین وطن مقیم برطانیہ کی و طن عزیز کیلئے خدمات باعث تحسین ہیں۔
ان خیالات کا اظہارپرنسپل محمد ادریس چوہدری، اسحاق چوہان محمد لطیف غوث نے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نمبر1 میرپور میں شہدائے لندن کے 50 ویں یوم شہادت کی تقریب سے محمد ادریس چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کے نتیجہ میں ہندوستان میں 90 ہزار فوجیوں کی رہائی کے لئے میرپور کے تین نوخیز نوجوانوں حنیف، بشارت اور دلاور کی طرف سے 20 فروری1973ء کو نمائشی کھلونا پستول لے کر بھارتی ہائی کمیشن آفس لندن داخل ہونیاور فوجی قیدی رہا کرنے کے نعرہ پر پولیس کی آکر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں حنیف و بشارت کی موقع پر شہید ہونے اور دلاور زخمی کے زخمی ہونے کے واقعہ پر سلام عقیدت پیش کیا گیا تقریب سے محمد ادریس چوہدری، اسحاق چوہان اور لطیف غوث نے بھیخطاب کیا۔ آخر میں پاکستان کے تحفظ وسلامتی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی، شہدائے لندن کے درجات کی بلندی کیلئے قاری محمد کامران نے خصوصی دعا کروائی۔

Share This Post

More To Explore