صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہال روڈ پر میونسپل کارپوریشن اور سماجی تنظیم مسلم ہینڈز کے تعاون سے تعمیر ہونے والے ویمن اینڈ چلڈرن پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آزادکشمیر کے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق اور سماجی تنظیم مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور آزادکشمیر کا بڑا اور اوورسیز کا شہر ہے اس شہر کو خوبصورت، کشادہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق شہر بنانے کے لئے شہری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر بھر سے مفاد عامہ کی جگہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہر کو خوبصورت، صاف ستھرا اور شہریوں کی تفریحی جیسی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے سماجی تنظیم مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی خطہ کے عوام کے لئے سماجی اور فلاحی کاموں کو سراہا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
