آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل وادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین نے چھپراں چھنی میں لاکھوں مالیت روپے مالیت سے تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری ریاض احمد ببیام،ممبر ضلع کونسل چوہدری اسلام الحق،کونسلر زاہد اقبال،کونسلر چوہدری ہارون الرشید گلشن،سائیں مطلوب


آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل وادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین نے چھپراں چھنی میں لاکھوں مالیت روپے مالیت سے تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری ریاض احمد ببیام،ممبر ضلع کونسل چوہدری اسلام الحق،کونسلر زاہد اقبال،کونسلر چوہدری ہارون الرشید گلشن،سائیں مطلوب اور اہلیان چھپراں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت دستیاب وسائل سے آزاد کشمیر میں تعمیراتی وترقیاتی منصوبوں پر کام کروا رہی ہے۔ریاستی تعمیر وترقی پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ بلدیاتی نظام سے عوامی مسائل مزید بہتر طریقے سے حل ہوں گے۔پی ٹی آئی حکومت نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروا کر اقتدار کو عوام کے ہاتھ میں دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے ملکی معیشت کو مزید خراب کردیا ہے۔مہنگائی میں اضافے سے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔پاکستان کی اقتصادی اور معاشی صورتحال بہتر کرنے کا واحد حل پاکستان میں عام انتخابات ہیں۔پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بیشمار قدرتی وسائل موجود ہیں۔ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی سرپرستی میں حکومت ریاست کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔
میرپور

Share This Post

More To Explore