وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی مظفرآباد آمد۔وزیر داخلہ کی زیر صدارت آزاد کشمیر میں انسداد دہشت گردی اور غیر ملکی شہریوں کی سیکورٹی کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی کا اجلاس۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، این سی NACTA رائے طاہر، سپیشل سیکرٹری داخلہ آزادکشمیر سردار خالد محمود، کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے آزادکشمیر کے اندر سیکورٹی صورتحال، مختلف منصوبہ جات میں کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی تفصیل، آزاد کشمیر میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ادارہ انسداد دہشتگردی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔تمام منصوبہ جات جن میں غیر ملکی شہری کام کر رہے ہیں وہ 30 دن کے اندر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جاری منصوبہ جات میں ایک فیصد سیکیورٹی کیلئے مختص کرنے کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے۔آزادکشمیر میں SPUاورCTDکے ادارے قائم کیے جائیں تاکہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے فوری طور پر آزادکشمیر پولیس کو تیار کیا جاسکے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر کو سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ادارہ انسداد دہشگردی کے قیام کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ آزادکشمیر کے اداروں کو مزید فعال بنانے کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی جبکہ سیکیورٹی اداروں کی بھرتی میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
