گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور میں شہدائے کشمیرکے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی 

  گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور میں شہدائے کشمیرکے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں کالج کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹر اشفاق احمد پروفیسرزصاحبان،لیکچرار اور طلباء نے شرکت کی۔تقریب میں شہداء کشمیر،شہداء پاکستان،شہداء افواج،شہدائے سیکورٹی فورسزکے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی گئیں اس موقع پر اس عہد کی تجدید کی گئی کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کو بھارت کے تسلط سے آزادی دلانے کے لئے کشمیری اپنی جدوجہد آزادی اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتی۔تحریک آزادی کشمیر کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں،غازیوں اور بھارتی ظلم و جبر تلے زندگیاں گزارنے والے حریت پسند کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سلام پیش کیا گیا۔اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی سمیت عالم اسلام کی سربلندی کے لئے دعا کی گی۔

Share This Post

More To Explore