کمشنر مظفرآباد ڈویژن/ چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرآبادمسعود الرحمان کی زیرصدرات کمشنر مظفرآباد میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی مظفرآباد،(G) ADCمظفرآباد،اے سی مظفرآباد،ڈی ایس پی سٹی مظفرآباد،ایس ایچ او سٹی ٹریفک مظفرآباد اورمالکان و نمائندگان سٹی ٹرانسپورٹ کی شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر مظفرآباد نے کہاکہ جو پرائیویٹ سوزوکی ہامظفرآباد میں بدوں روٹ پرمٹ چل رہی ہیں ان پر پابندی عائید کی جائے اور ان کو تحت ضابطہ روٹ پرمٹ پر چلایا جائے۔چہلہ تا امبور روٹ پر چلنے والی گاڑیاں جن نے روٹ پرمٹ پرُانے جاری شدہ ہے کو متبادل روٹ چہلہ تا ویسٹرین بائی پاس استعمال کرنے کے لئے پابند کیا جائے۔قابل ازیں گاڑیوں کے سٹاپ میونسپل کارپوریشن جاری کرتا تھا۔اب گاڑیوں کا سٹاپ صرف ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرآبادجاری کرنے کی پابندہوگی۔بائیکیاجو مظفرآباد میں سفری سہولت میسرکررہی ہے۔بائیکیا ایک (رائیڈہیلنگ) بذریعہ فون ہی سفری سہولت فراہم کرے گی۔ان کے پاس کوئی سٹاپ نہ ہے۔اگر کوئی بائیکیاکسی بھی سٹاپ پرکھڑا ہوتواس کی خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں اور مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔مظفرآباد شہر میں غیررجسٹرڈاور بدوں پرمٹ رکشہ جات کے خلاف موثراقدامات اور کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے۔آخر میں ترکی اور شام کے شہیدا زلزلہ کے لئے خصوصی دعا کی گی۔ کمشنر نے جملہ شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا اس کے ساتھ ہی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
