آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کا نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوائجز(نمل)میرپور کیمپس کا دورہ۔دورہ کے دوران ریجنل ڈائریکٹر کرنل (ر) طاہر نجیب راجہ نے یونیورسٹی کیمپس میرپور کے بارے میں تفصیلات سے اگاہ کیا 

آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کا نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوائجز(نمل)میرپور کیمپس کا دورہ۔دورہ کے دوران ریجنل ڈائریکٹر کرنل (ر) طاہر نجیب راجہ نے یونیورسٹی کیمپس میرپور کے بارے میں تفصیلات سے اگاہ کیا اور بتایا کہ وفاق کی طرف سے آزادکشمیر میں کسی یونیورسٹی کا پہلا کیمپس نمل کی صورت میں میرپور میں کام کرنا شروع کردیا ہے جہاں دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کوالٹی آف ایجوکیشن آزادکشمیر کے طلبا وطالبات کے لیے ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیگی۔اس طرح ایسے ذہین طلبا و طالبات جو متوسط طبقے سے تعلق رکھتے تھے انھیں ہاسٹل اور ٹرانسپورٹیشن کے کثیر اخراجات برداشت کرنا پڑتے تھے اس کیمپس کے باعث انھیں زائد اخراجات نہیں کرنا پڑیں گئے۔نمل میرپور کیمپس میں مختلف قسم کے مضامین کی تعلیم دی جارہی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ نمل کیمپس میرپور کا معیار بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے نمل کیمپس میرپور کے قیام کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر کے طلبا و طالبات میں بڑا ٹیلنٹ ہے تاہم یہاں اعلیٰ تعلیم کے مواقع نہ ہونے سے ذہین اور بالخصوص غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات مستفید نہیں ہورہے۔

Share This Post

More To Explore